حقوق کی جدوجہد کیلئے عورتوں کو خواندہ بنانا چاہتی ہوں،مادھوری
ممبئی...بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ عورتوں کو خواندہ بنانا چاہتی ہوں تاکہ وہ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرسکیں۔میرے پاس منصوبے ہیں لیکن میں نے انہیں ابھی شروع نہیں کیا۔ کچھ چیزوں کو اپنی آن لائن ڈانس اکیڈمی کے ذریعے شروع کرچکی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں مادھوری نے کہاکہ عورتوں کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے ۔ مردوں کو بھی عورتوں کا احترام کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے ۔ شاہ رخ کو ابھی حال ہی میں چوٹ لگ گئی تھی لیکن تب بھی ان میں کام کے سلسلے میں کافی جنون تھا ۔ میں نہیں جانتی آخر ان میں اتنی توانائی کہاں سے آتی ہے ۔ سلمان خان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اب اور ماضی کے سلمان میں بہت فرق ہے ۔انہوں نے کہا سلمان خان اچھے اداکار ہیں اور میں ان کے ساتھ کسی تفریحی فلم میں کام کر نا چاہتی ہوں ۔ انہوں نے کہا مجھے دپیکا اور کترینہ کیف کافی پسند ہیں۔ پریانکا اور انوشکا بھی اچھا کام کررہی ہیں۔