مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میرے والد بولڈ سین پر اعتراض نہیں کرینگے ، عالیہ بھٹ
ممبئی...بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ انکے والد فلم میں انکے بولڈ مناظر پر اعتراض نہیں کرینگے ۔ اطلاعات کے مطابق عالیہ بھٹ اپنی آنیوالی فلم ‘‘ ٹو سٹیٹس’’ میں ارجن کپور کیساتھ کچھ بولڈ سین کرینگی ۔ ارجن کپور کے ہمراہ اپنی نئی فلم کے حوالے سے میڈیا بریفنگ میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ فلم میکر مہیش بھٹ مجھے اپنی بیٹی نہیں بلکہ پروفیشنل زندگی میں ایک اداکارہ کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم ٹو سٹیٹس میں اگرچہ میں نے بولڈ مناظر عکسبند کرائے ہیں تاہم مجھے پتہ ہے کہ مہیش بھٹ مجھ پر اعتراض نہیں کرینگے ۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ٹو سٹیٹس ہلکی پھلکی رومانوی فلم ہوگی جس میں انہوں نے ایک سائوتھ انڈین شوخ لڑکی کا کردار نبھایا ہے جبکہ ارجن کپور اس فلم میں ایک پنجابی لڑکے کے کردار میں نظر آئیں گے ۔ ارجن کپور نے کہا کہ وہ اس فلم میں منفرد کردار میں نظر آئیں گے ۔