مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میڈیا ملکی فنکاروں کو بھی پروموٹ کرے ، رحیم شاہ
لاہور...معروف گلوکار رحیم شاہ نے کہا ہے کہ امن و امان کی ابتر صورتحال نے زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیا ہے اور میوزک انڈسٹری بھی اسکی زد میں ہے ۔ایک انٹرویو میں اردو اور پشتو کے نامور گلوکار نے کہا کہ پشتو نہ جاننے والوں کیلئے پشتو گانا سمجھنا مشکل ضرور ہوتا ہے لیکن کوشش سے ہرکام ممکن بنایا جاسکتا ہے کیونکہ موسیقی کی کوئی زبان نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک عالمگیر جذبہ ہوتا ہے ۔رحیم شاہ کا کہنا تھا کہ اگر پاکستانی میڈیا اپنے لوگوں کو مزید بہتر طریقے سے پروموٹ کرنا شروع کرے تو بہتر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ رحیم شاہ نے کہا کہ ہمیں شہرت، عزت، دولت پاکستان سے مل رہی ہے لیکن ہم بچوں کو دوسروں کا کلچر دکھا رہے ہیں جو کہ نہ صرف بچوں بلکہ اس ملک کیساتھ بھی زیادتی ہے ۔رحیم شاہ نے کہا کہ ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر غیر ملکی گانے چل رہے ہوتے ہیں جنہیں سن کر دل بہت دکھتا ہے ۔رحیم شاہ کا کہنا تھا کہ میرا مطالبہ ہے کہ غیر ملکی کے ساتھ ساتھ اپنی فلموں ، گانوں اور انڈسٹری کے لوگوں کو بھی پروموٹ کیا جائے تاکہ حالات میں بہتری آ سکے۔ اور اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوسکیں ۔