مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
لیبر دور میں ہی عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہونگی، بیم لیبر مڈلینڈز کے سالانہ ڈنر میں ایڈ بالز کا خطاب
برمنگھم ... شیڈو چانسلر اور لیبر پارٹی کے اہم رکن ایڈ بالز ایم پی نے کہا ہے کہ آنیئندہ انتخابات میں لیبر پارٹی عوام کی طاقت سے برسراقتدار آئے گی کیونکہ ٹوریز اور انکی ساتھی جماعت نے ایسی پالیسیاں اپنا رکھی ہیں جس سے عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔ بلیک ایشین مایناریٹی ایتھنک لیبر مڈلینڈزکے سالانہ ڈنر سے قبل میڈیا سے خصوصی گفتگو میں ایڈ بالز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اس وقت بھی دنیا کا اہم ترین حل طلب مسئلہ ہے انکی پارٹی اس مسئلے کے منصفانہ حل کی متمنی ہے اور اس سلسلے میں ہر کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ اس موقع پر برمنگھم کے مقامی لیبر رہنما نینا گل ایم پی، شبانہ محمود ایم پی اور امیدوار برائے یورپی پارلیمنٹ کونسلر عنصر علی بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ ایڈ بالز کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی ہی برطانوی اکثریتی عوام کی حقیقی نمائیندہ جماعت ہے انہوں نے کہا پہلے بھی ہمارے دور میں ترقی کی راہیں ہموار ہوئی تھیں اب بھی لیبر دور میں ہی عوام کیلئے آسانیاں پیدا ہونگی۔ انہوں نے کہا امیگرینٹس اس ملک کی معیشت میں اہم کردار رکھتے ہیں موجودہ حکومت نے ان پر بے جا پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، لیبر حکومت ناصرف ان پابندیوں کو ہٹائے گی بلکہ امیگریشن کی نئی راہیں کھولے گی۔ انہوں نے کہا لیبر چونکہ عوامی جماعت ہے اسلئے عوام کے بینیفٹس پر لگائے گئے کٹس کا موادا بھی یہی پارٹی کر سکتی ہے۔