بریڈفورڈ... یوکے اسلامک مشن بائرن سٹریٹ کے صدر سید ظفر جنیدمشہدی، حاجی اسمعیٰل و دیگر عہدیداران نے افطار ڈنر کے موقع پر کہاہے کہ برطانیہ اور دنیابھر کے مسلمانوں کو اس وقت اتحاد و اتفاق کی اشد ضرورت ہے۔ نوجوان نسل علماء کے عدم اتحاد اور فرقہ وارانہ مباحثوں سے شدید متنفر ہورہے ہیں۔ علماء کرام اور اعلیٰ مذہبی شخصیات شرعی مسائل کے حل کے لئے اپنے شایان شان رویہ اختیار کریں تاکہ عام برطانوی مسلمان اور بالخصوص نوجوان نسل مایوسی کا شکار نہ ہو اور نہ ہی علماء اکرام کے وقار پر کوئی حرف آئے۔ |