مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شہزادے کے بجائے مخلص شخص سے شادی کرونگی ، کترینہ
ممبئی...بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں خوابوں کی دنیا میں نہیں رہتی اور نہ ہی میرے ذہن میں یہ ہے کہ میں کسی شہزادے سے شادی کروں گی بلکہ میں نے جب بھی شادی کی تو ایسے انسان سے کروں گی جو میرے لئے مخلص ہو، مجھے چاہتا ہو اورمجھ سے پیار کرتا ہو۔ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ میرا ہونیوالا شوہر چاہے وہ غریب ہی کیوں نہ ہو، پر دل کا صاف اور نیت کا اچھا ہونا چاہئے کیونکہ پیاراور محبت دولت سے نہیں خریدے جا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد فلموں میں کام کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ اپنے شوہر کے کہنے پر کروں گی ،جس طرح وہ چاہیں گے میں کروں گی کیونکہ شادی کے بعد انسان کے لائف سٹائل میں تبدیلی آ جاتی ہے ، اسلئے میں اپنے کیرئیر سے زیادہ اپنے گھر کو اہمیت دونگی ۔ کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کیساتھ فلم رئیس میں کام نہیں کررہیں ،نہیں جانتی کہ کس نے یہ خبر پھیلائی ہے کیونکہ وہ اس وقت تین فلموں بینگ بینگ ، فنٹوم اور جگا جاسوس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور مزید دو پراجیکٹس زیر غور ہیں جنکے نام میں ابھی نہیں بتا سکتی تاہم رئیس ان میں شامل نہیں ہے ۔