مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہم وطنوں کو باہم اتحاد پیدا کرکے اپنی سیاسی جماعتوں میں اپنا مقام بنانا چاہیے:افضل خان
راچڈیل ... برطانیہ بھر کے دیگر پاکستانی اکثریتی علاقوں کی طرح راچڈیل میں بھی یوم پاکستان کی تقریب تزک و احتشام سے منائی گئی، مہمان خصوصی سابق لارڈ میئر مانچسٹر افضل خان امیدوار ایم ای پی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن ملک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کے لیے برطانیہ میں اپنا مقام بلند کرنے کے لیے بھرپور سعی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں بسنے والے ہم وطنوں کو باہم اتحاد پیدا کرکے صرف اپنی سیاسی جماعتوں میں اپنا مقام بنانا چاہیے جو آئندہ کے لیے عوامی تائد کے ساتھ اقتدار میں آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹوری حکومت نے عوام الناس کو غربت اور انرجی کرائسز میں مبتلا کرکے بھوک و افلاس کی طرف دھکیل دیا ہے۔ امیدوار لیبر یورپی پارلیمنٹ کونسلر فضل خان نے کہا کہ نارتھ ویسٹ میں لیبر پارٹی کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور لوگوں کے سامنے برٹش نیشنل پارٹی کی نسل پرستی اور یوکے آئی پی پارٹی کی تنگ نظری اور منافرت کا اصل چہرہ آچکا ہے۔ اس لیے تمام لوگوں کا رجحان لیبر پارٹی کی طرف ہوگیا ہے۔ توقع ہے کہ اب لیبر پارٹی کا دوسرا پاکستانی امیدوار واجد خان بھی پارلیمنٹ میں منتخب ہوجائیں گے۔ کونسلر افضل خان نے کہا کہ اس سال مئی میں ہونے والے لوکل کونسلوں کے انتخابات میں سٹی آف مانچسٹر میں لیبر پارٹی سوئپ کرے گی اور لب ڈیم میں تمام نشستیں لیبر کو مل جائیں گی۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو اپنے ووٹ کا صحیح اور یقینی طور پر کاسٹ کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن نے کہا کہ مانچسٹر سٹی کونسل میں اس وقت 14 کونسلرز منتخب ہیں ان کے پیچھے سابق لارڈ میئر کونسلر افضل خان کی سیاسی حکمت عملی کار فرما ہے اور ان ہی کی کوششوں سے مزید چار، پانچ پاکستانی مرد و خواتین سٹی کونسل میں منتخب ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افضل خان کو یورپی پارلیمنٹ میں کامیابی سے ایک سے زائد پاکستانیوں کا یورپی پارلیمنٹ میں پہنچنا پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے نیک خیال ثابت ہوسکے گا۔ اس موقع پر مختلف کونسلرز جن کونسلر عابد حسین، کونسلر رزاق چوہدری، کونسلر رب نواز، کونسلر نیلوفر صدیقی اور ماریہ احمد نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا مئی میں ہونے والے لوکل کونسل اور یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالے جائیں اور افضل خان کو یورپی پارلیمنٹ میں منتخب کرائیں، تاکہ وہ وہاں پر پاکستانی حمایت اور پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے لیے آواز بلند کرسکیں۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)