مقبول خبریں
پاکستان میں صاف پانی کی سہولت کو ممکن بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرونگی:زارہ دین
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومتی اقتصادی اصلاحات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج ظاہر ہو رہے ہیں ،وزیر خزانہ
اسلام آباد ... وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنے دوسرے جائزہ اجلاس کے دوران تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں اقتصادی ترقی میں بہتری آئی ہے او رمہنگائی کی شر ح میں کمی ہو رہی ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی کے اثرات جلد آنا شروع ہو جائیں گے ۔ انھوں نے یہ بات نیشنل پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی ، وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومتی اقتصادی اصلاحات کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج ظاہر ہو رہے ہیں اور اور میکرو اکنامک اشارئیے مثبت سمت جا گامزن ہیں ،انھوں نے کہا کہ ترسیلات زر میںگیارہ فیصد ، ٹیکس وصولیوں میں سترہ فیصد ، برآمدات میں چھ فیصد اور روپے کی قدر میں سات فیصد تک اضافہ ہوا ہے جبکہ زر مبادلہ کے ذخائرمیں بہتری آرہی ہے انھوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی موجودہ حکومت کی تر جیحات میں شامل رہی ہے اجلاس کے دوران ا یف بی آرحکام نے آگاہ کیا ہے کہ روپیہ مستحکم ہونے کی وجہ سے پیداواری اداروں نے قیمتوں میں کمی کر دی ہے اینگرو ،پولیمراینڈ کیمیکل لیمیٹڈ، پی وی سی ، کاسٹک سوڈا ، طفیل کیمیکل انڈسٹریز لیمیٹڈ ، سوات سرامیکس انڈسٹریز لیمیٹڈ اور انڈس موٹرز نے اپنی تیار کردہ پراڈکٹس کی قیمتوں میں چار سے آٹھ فیصد تک کمی کر دی ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ نومبر میں کنزیومر پرائس انڈکس ، ہول سیل پرائس انڈکس اور ھساس اشاریوں کے انڈکس ، فوڈ اور نان فوڈ کور ایٹمز کی باسکٹ میں اشیاء کی قیمتیں 10.9 فیصد سے کم ہو کر فروری مارچ میں 7.6 فیصد کی سطح پر آ گئی ہیں انڈوں ، دالیں ، سرخ مرچ اور گڑ کی قیمتوں میں کمی ، ٹماٹر ، کیلے ، پیاز ، ایل پی جی ، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ چاول ، گوشت ، دودھ سمیت متعدد اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں دیگر علاقائی ممالک کے مقابلہ میں ہمارے ہاں اب بھی اشیاء کی قیمتیں کم ہیں ، وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبائی حکومتیں اشیاء کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے جارحانہ اقدامات کریں صارفین کے تحفظ کی عدالتوں کو فعال اور عوام میں شعور پیدا کیا جائے کمیٹی نے ادارہ شماریات کو سستے بازار اور مارکیٹ میں اشیاء کی قیمتوں کا چارٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ قیمتوں کا ومازنہ کیا جائے وزارت خوراک کو ہدایت کی گئی کہ وہ دال مسور اور گنے کی پیداوار میں اضافہ کا پلان مرتب کرے تاکہ درآمدی اشیاء پر انحصار کم ہو ۔