مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے پھر وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور... لاہور کی سیشن کورٹ نے فحش وڈیو کیس میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق مقامی عدالت نے فحش ویڈیو کیس میں پولیس کو اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کو آج پیش کرنے کا حکم دیا تھا لیکن پولیس آج بھی دونوں کو پیش کرنے میں ناکام رہی جس پر سیشن جج صفدر بھٹی نے اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالتی حکم کی تعمیل نہ کرنے پر عدالت نے ایس ایچ او سول لائن کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے جب کہ ایس پی سول لائن عمر چیمہ کو حکم دیا ہے کہ 2 اپریل کو خود آ کر اس حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کریں۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کی غیر اخلاقی وڈیو سے اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے جس پر عدالت نے دونوں کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔