مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہماری کمیونٹی نے محنت، ایمانداری اور مہارت سے زندگی کے ہر شعبہ میں نام بنا یا:کونسلر صغیر
ناٹنگھم ... برطانیہ میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے جس طرح محنت کرکے نام کمایا ہے یہ آج یورپی ممالک سے آنے والے امیگرینٹس کیلئے مثال ہے۔ ہمارے بزرگوں نے اسوقت برطانوی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کیا جب افرادی قوت نہ تھی اور اپنی مسلسل محنت، ایمانداری اور پیشہ وارانہ مہارت سے زندگی کے ہر شعبہ میں نام بنا گئے۔ ان خیالات کا اظہار کونسلر صغیر راجپوت اور کونسلر گلنواز نے ناٹنگھم کے علاقے آنینٹن میں ایک نئے ٹیک اوے کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ اس بزنس کے پروپرائٹرز راجہ نوید، راجہ عامر اور طوہدری عمیر ہیں جنہوں نے پاپاز گرل کے نام سے اس ٹیک اوے کا آغاز کی۔ افتتاحی تقریب میں کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمیونٹی رہنمائوں کونسلر صغیر راجپوت اور کونسلر گلنواز نے اس موقع پر مزید کہا ہے ہماری کمیونٹی کے نوجوان آج بھی اپنے بزرگوں کیطرح سخت محنت پر یقین رکھتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ حکومت برطانیہ بھی انکی صلاحیتوں کی معترف ہے۔ (رپورٹ: خواجہ کبیر احمد، نمائندہ خصوصی)