مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان اور کشمیر کے درمیان قدرتی اور ایمانی رشتے قائم ہیں : میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال
بریڈ فورڈ ... لٹل پاکستان بریڈ فورڈ میں یوم قرارداد پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب ہوئی جس میں کمیونٹی کے متحرک رہنمائوں نے پورے جوش و خروش سے حصہ لیا مہمان خصوصی سابق وزیر امور کشمیر میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال ایم این اے اور لارڈمئیربریڈ فورڈ کونسلر خادم حسین تھے۔ قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ، میجر طاہر اقبال اور لارڈ مئیربریڈ فورڈ نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی اس موقع قونصل جنرل خلیل احمد باجوہ نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ انہوں نے کہا ہمیں بحیثیت قوم بابائے قائداعظم کے ایمان اتحاد اور نظم و ضبط کے ویژن کو مشعل راہ بناتے ہوئے قوم کو ترقی کی طرف لے کر جانا ہوگا۔ طاہر اقبال نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی جان کی قربانی رات دن ایک کرکے محنت سے پورا کیا۔ برطانیہ میں رہنے والے پاکستانیوں کو پاکستان سے نسبت اپنے ایمان کی حد تک قائم رکھنی چاہیے۔کشمیر کی پالیسی پر پاکستان آج بھی قائم ہے پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان قدرتی اور ایمانی رشتے قائم ہیں ۔ آج ہمیں فرقہ پرستی اور بنیاد پرستی سے ہٹ کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا۔ حکومت نے امن کے لیے جوڈائیلاگ کا راستہ اپنا یا اس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ لارڈ مئیر بریڈ فورڈ کو نسلر خادم حسین نے کہا کہ آج کا قومی دن ہم کو یاد دلاتا ہے کہ ہمارے قائدین نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا کہ آج ہم اس پاکستان میں رہ رہے ہیں۔ حافظ محمد اشفاق کی تلاوت اور قاری محمد اعجاز قادری کی نعت سے تقریب کا آغاز ہوا اور اختتام تقریب کمیونٹی رہنمائوں نے مہمان شخصیت میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال سے سوالات بھی کئے۔ تقریب میں مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار عبدالرحمان خان، راجہ عنایت حسین، چوہدری الطاف پوٹھی، مسلم لیگ ن کے صدر برائے یارکشائر، سجاد بٹ، شاہ محمد کھوکھر یعقوب نظامی، تحریک انصاف کے آصف خان، مسلم لیگ ن کے عزیز لودھی، سیدارشد کاظمی، اے ڈی خان، پیپلز پارٹی کے ندیم قیصرسمیت کمیونٹی کے دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ و تصاویر: سعید شیخ نمائندہ خصوصی)