مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد، برطانیہ بھر سے 20 ٹیموں کی شرکت
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہمارا نام، ہماری پہچان اور ہماری عزت وطن عزیز پاکستان سے ہے: قونصلر جنرل شیر بہادر خان
برمنگھم ... وطن عزیز پاکستان آج جن حالات سے دوچار ہے ان میں ہمیں زیادہ یکجہتی اور بھائی چارے کی ضرورت ہے، ہمیں اس حقیقت کو باور کرنا ہوگا کہ ہمارا نام، ہماری پہچان اور ہماری عزت اسی وطن سے جڑی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم قومی جذبہ پیدا کرکے ملک کو درپیش دہشت گردی سے نجات دلائیں۔ اور ملکی استحکام کی راہ میں رکاوٹ بننے والی ہر قوت کو ملی جذبے سے سرشار ہوکر شکست فاش سے دوچار کریں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستانی قونصلر جنرل برمنگھم شیر بہادر خان نے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا یوم پاکستان ان نظریات کی تجدید کا دن ہے جو ہمارے پیارے وطن کی تخلیق کے پیچھے کارفرما تھے۔ یہ عظیم قیادت اور ان کے نظریات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک سنہری موقع ہے۔ جنہوں نے بے پناہ مسائل کو ثابت قدمی سے مقابلہ کیا اور برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کے حصول کے مشن پر قائم رہے۔ موجودہ حالات کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ سازش عناصر کو منہ کی کھانا پڑیگی۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست اور دنیا کی مضبوط افواج رکھتی ہے۔ دنیا کی بھی قوت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی۔ نظامت کے فرائض وائس قونصلیٹ محمد فیصل آبڑو نے سر انجام دئیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جسکی سعادت قاری محمد سلطان نے حاصل کی، ہدیہ نعت ممتاز عالم دین صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی نے حاصل کی۔ دن کی مناسبت سے پروفیسر محمود رضا نے قومیت کو بیدار کرنے اور وطن کا پرچار کرنے کیلئے ایک جذباتی نظم ترنم سے پڑھی حاضرین نے اسے خوب سراہا۔ اس موقع پر ملالہ یوسف زئی کو نشان امتیاز دیا گیا۔ ایجوکیشن اتاشی ضیا الدین یوسف زئی بھی موجود تھے۔ تقریب میں ہر شعبہ ہائے زندگی سےمحب وطن پاکستانیوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ جن میں ستارہ پاکستان جیمز شیرا، امیدوار یورپی پارلیمنٹ کونسلر عنصر علی، پیپلز پارٹی مڈلینڈز کے صدر چوہدری خادم حسین، مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر سعید مغل، خواجہ شفیق، مولانا بوستان القادری، راجہ حق نواز جانباز، کونسلر مریم و دیگر شامل تھے۔