مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آرنلڈ شوا زنیگر بالی ووڈ میں کام کرنے کے خواہشمند
نیو یارک...ہالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو آرنلڈ شوا زنیگر نے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ جیسے ہی انہیں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی وہ فوراًحامی بھر لیں گے ۔بھارتی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فلم نگری میں ہر سال 700 سے زائد فلمیں بنتی ہیں اس لحاظ سے اسے غیر معمولی فلم نگری کہا جاسکتا ہے تاہم اس کا مقابلہ ہالی ووڈ سے نہیں کیا جاسکتا کیونکہ دونوں فلم نگریوں میں عوام کو تفریح فراہم کرنے کے علاوہ کوئی چیز مشترک نہیں ہے ۔بالی ووڈ کے کئی اداکار ہالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور وہ ایسا کر بھی سکتے ہیں کیونکہ ہالی ووڈ کسی بھی فنکار کو اس کی صلاحیتوں کی بنیاد پر شہرت کی بلندیوں تک لی جاتی ہے ۔ یہاں جو اچھا کام کرتا ہے شہرت اور کامیابی اس کے قدم چومتی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ان کے لاکھوں مداح ہیں اس لئے وہ ہندی فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں اور جیسے ہی انہیں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی وہ فوراًحامی بھر لیں گے ۔