مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں کا انڈین ہائی کمیشن لندن کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ
لندن... بھارت کشمیر یوں کی نسل کشی بند کرے اور جموں کشمیر سے اپنی ظالم افواج کو فی الفور باہر نکالے ۔کشمیریوں کی آزادی کا راستہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔آئے روز کے بڑھتے بھارتی مظالم مسجدوں کی قرآن پاک کی بے حرمتی اور نہتے لوگوں پر وحشیانہ تشدد گولیوں کی بوچھاڑ عالمی انصاف کے علمبرداروں کے لیے بہت بڑا چیلنج ہے دنیا کس طرح کشمیریوں کے قتل عام پر اپنی آنکھیں بند کئے رکھے گی ۔ان خیالات کا اظہار کشمیریوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے انڈین ہائی کمیشن لندن کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کیا احتجاج گول رام بن جموں میں بھارتی بربریت کیخلاف جموں کشمیر نیشنل انڈیپنڈنس الائنس (JKNIA)کے زیر انتظام منعقد کیا گیا جس میں محمود کشمیری چیئرمین ،زاہد لون،تحسین گیلانی جے کے ایل ایف،صوفی یٰسین کے ایف ایم،ارشاد ملک جے کے ڈی ایف پی،مرزا صدیق جے ک پی ایف،نجیب افسر،طاہر بو ستان،جے کے پی این پی،صفدر میر،اے بی کے،یونس تریابی،کے ڈبلیو اے،افضل طاہر،یو کے ایف،کے علاوہ کثیر تعداد میں کشمیریوں نے بھر پور شرکت کرکے بھارت کے ایوانوں تک صدائے احتجاج پہنچائی کہ وہ کشمیریوں کی نسل کشی بند کرتے ہوئے اپنی افواج کشمیر سے نکالے ۔ آخر میں بھارتی ہائی کمشن میں ایک یادداشت بھی پیش کی گئی جس میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت واقعہ گول رام بن کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لاتے ہوئے ان کو قرار واقعی سز ا دے ۔