مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان ماں دھرتی ہے اور اسکی عزت و وقار کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے: انصار برنی
مانچسٹر ...میری پہچان پاکستان کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں مادر وطن کے تشخص ، ثقافت اور ہر شعبے میں کار ہائے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ نظامت کے فرائض وقار قریشی اور ڈاکٹر فارینہ آصف نے سر انجام دیئے ، آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور فیض صاحب کو اسکی سعادت نصیب ہوئی ۔ نعت رسول مقبول ؐ کا نذرانہ عقیدت آسیہ ثمن نے پیش کیا ، انسانی حقوق کی علمبردار عالمی شخصیت اور برنی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی انصار برنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماں دھرتی ہے اور اسکی عزت و وقار کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے دنیا بھر میں پاکستان کی تصویر کو دہشتگردی سے تشبیہ دی جاتی ہے اور وہ اس منفی پراپیگنڈے کیخلاف پچھلے ایک سال سے میدان عمل میں کام کر رہے ہیں تا کہ باور کروایا جائے کہ ہم ایک امن پسند اور محبت کے روادار لوگ ہیں ۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے انکو مسلمان اور پھر پاکستانی ہونے پر بہت بڑا فخر ہے ۔ ایف آئی آر ڈی کے چیئرمین اور ایم ای پی طحٰہ قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور ایسے میں میری پہچان پاکستان کی چیئرپرسن ناہید نے برطانیہ بھر میں ایسے رنگ رنگ پروگرام تشکیل دے کر ہم وطنوں کو خوشی کا سماں فراہم کیا ہے ۔ مانچسٹر سٹی کونسل کے لارڈ میئر نعیم الحسن نے کہا کہ برطانیہ میں آئے ہوئے اس ملک کی بھی اتنی ہی خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے جتنا پاکستان کی ترقی کیلئے ہمارا کردار ہے ، پاکستان سالیڈیریٹی کے جاوید ملک نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ سب سے پہلے مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائیں گے اور اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن میں حصہ لینے اور ووٹ کے حق بارے حکام لالا سے بات چیت کرینگے ۔ اس رنگارنگ ترقیب میں مانچسٹر قونصلیٹ کے قونصل جنرل ڈاکٹر ظہور احمد ویلفیئر افیسر ساجد محمود قاضی ، سابق لارڈ میئر کونسلر افضل خان اور مختلف طبقہ فکر کے احباب نے شرکت کی ۔آخر میں میوزیکل پروگرام میں یاسر اختر ، علی عمران اور راجہ کاشف اور رباعیت جہاں نے مشہور پاکستانی گانا ’’یہ ادا یہ ناز یہ انداز آپکا دھیرے دھیرے پیار کا بہانہ بن گیا ‘‘ گا کر خوب داد وصول کی اس کے بعد پاکستان سے خصوصی طور پر آئے ہوئے مشہور و معروف سنگر جواد احمد نے اپنے نغمات گا کر محفل میں سروں کے رنگ بکھیر دیئے۔ (بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)