مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
ملکی ترقی کی رفتار اطمینان بخش، نوجونوں کیلئے بہت سے منصوبے شروع کئے گئے:میجر طاہر اقبال
پیٹر برا ... سابق وفاقی وزیر امور کشمیر میجر (ر) طاہر اقبال جنیوا میں انٹرنیشنل پارلیمانی یونین میں شرکت کرنے کیلئے برطانیہ پہنچ گئے ۔ ہیتھرو ائیر پورٹ پر پیٹر برا کے ڈپٹی میئر محمد ندیم ، فواد چوہدری اور ان کے مداحین نے انکا استقبال کیا ۔ رات کو میجر (ر) طاہر اقبال جو کہ سابق وفاقی وزیر جنرل مجید ملک کے قریبی رشتہ دار اور داماد بھی ہیں کے اعزاز میں پیٹر برا کے ڈپٹی میئر محمد ندیم کی طرف سے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک عشائیہ دیا گیا جس میں شہر کے معززین نے شرکت کی ۔ تقریب میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ملک میں معاشی ترقی ہو اس سلسلے میں بہت سے منصوبوں پر کام جاری ہے ۔میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف دن رات کام کرتے ہیں ، مختلف کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے پاکستان کی ترقی میں حائل مشکلات کو دور کرنے کیلئے ان کی تگ و دو سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا ۔ پاکستان چونکہ ایک ایسا خطہ ہے جسے پچھلے کئی سالوں سے انتہا پسندی ، دہشتگردی کا سامنا ہے ۔ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے ملکی صنعت پر برے اثرات ڈالے ہیں ، عوامی بے چینی کو دور کرنے کیلئے انہوں نے ملکی صنعت کی طرف خاص توجہ دی ہے ۔ انشاء اللہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہونے والا ہے ۔ ملک میں چاروں صوبوں کو بنیادی سہولتیں دینے کیلئے بھی سختی سے ہدایات جاری کی جاتی ہیں ۔ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا مقام حاصل کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا ، افغانستان کی طویل کے اثرات نے پاکستان کی باگ ڈور مسلم لیگ ن کی قیادت نے سنبھالی ہے ، آہستہ آہستہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔ میاں محمد نواز شریف کی سیاسی بصیرت نے تمام سیاسی پارٹیوں سے ملکی حالات کو بہتر بنانے میں رابطہ مہم قابل رشک ہے ملک میں نوجونوں کیلئے بہت سے منصوبے شروع کئے جا چکے ہیں اور انشاءاللہ ملک ترقی کی منازل طے کریگا ۔ ملک میں دہشتگردی نے ہمیں نقصان سے دوچار کیا مگر طالبان سے مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کی کوششیں جاری ہیں اب انشاء اللہ بامقصد مذاکرات سے ان مسائل پر قابلو پا لیا جائیگا ۔ تقریب میں پاکستان سے آئے ہوئے ماسٹر فضل داد نے خطاب کیا ، پیٹر برا کے ڈپٹی میئر محمد ندیم نے میجر (ر) طاہر اقبال کا شکریہ ادا کیا کہ وہ برطانیہ میں مقیم کشمیری تارکین وطن کے مسائل حکومتی سطح تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرتے اور قومی اسمبلی میں بھی بیرون ملک بسنے والے تارکین وطن کے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں اس تقریب میں ماسٹر فضل داد ، چوہدری محمد شمیم ، صوفی ارشد محمود ، حاجی محمد اسلم ، حاجی طارق ، ملک محمد یوسف ، محمد اصغر ، بیرسٹر اللہ محمود ، چوہدری سلطان محمود ، حاجی محمد ایوب ، حاجی محمد شمیم ، عمران خان ، شیراز محمود اور دیگر سماجی و سیاسی اور مذہبی افراد نے شرکت کی ۔