مقبول خبریں
lets talk گروپ کے زیر اہتمام کمیونٹی کو ذہنی امراض کی آگاہی کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
صادق خان رسوائی کا باعث اور برطانیہ کے دارالحکومت لندن کو تباہ کررہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ٹی وی پروگرام سے سماجی ذمہ داری پوری کرتا ہوں ،عامر خان
ممبئی...معروف بھارتی اداکار عامر خان اپنے اصولوں کیلئے جانے جاتے ہیں خواہ وہ سال میں صرف ایک ہی فلم میں کام کرنے کا فیصلہ ہو یا پھر پیسے کمانے کے طریقے کا۔حال ہی میں عامر خان سے جب ان کی آمدنی کے متعلق سوال پوچھا گیا تو عامر نے بہت صاف انداز میں کہاکہ میں صرف اچھے کام کے ہی پیسے لیتا ہوں، پیسے لیکر میں خراب کام بھی تو کر سکتا ہوں۔ اگر میں کسی چیز میں اپنا ایک سال دے رہا ہوں تو پیسے تو لوں گا ہی۔عامر یہ بھی کہتے ہیں کہ ٹی وی شو ’’ستیہ مے و جیتے ‘‘میں کمائی کے لحاظ سے وہ نقصان اٹھا رہے ہیں۔ عامر کا کہنا ہے کہ میں اشتہار کرکے جتنے پیسے کماتا ہوں، اس ٹی وی شو سے اتنے نہیں کما رہا ۔ ایک لحاظ سے میں نے تو گنوایا ہے لیکن میں کام کرتے وقت یہ سب نہیں سوچتا۔سماجی مسائل کو اجاگر کرنے والا عامر خان کا ٹی وی پروگرام ان دنوں بحث کا موضوع ہے ۔عامر خان کا کہنا تھا کہ انہیں ستیہ مے وجیتے میں کام کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہوتا کیونکہ وہ اس کے ذریعے اپنی بڑی سماجی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔