مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
ہاؤسنگ سکیم ہیلپ ٹو بائی سے پراپرٹی کی قیمتیں بھونچال کا شکار ہوجائیں گی، ونس کیبل
لندن... برطانوی وزیر تجارت ونس کیبل جو ایک ماہر اقتصادیات بھی ہیں نے خبردار کیا ہے کہ وزیر خزانہ جورج اوسبورن کی ہاؤسنگ سکیم ہیلپ ٹو بائی سے پراپرٹی کی قیمتیں بھونچال کا شکار ہوجائیں گی، انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے، دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور انسٹی ٹیوٹ آف ڈائریکٹرز سمیت دیگر ماہرین نے بھی متنبہ کیا ہے کہ مکانوں کی فراہمی کی کمی دور کئے بغیر مارکیٹ میں تیزی لانے سے مکانوں کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوگا جس سے حکومت کیلئے اضافی خطرات پیداہوجانے کااندیشہ ہے۔ اپریل میں متعارف کئے گئے پیکیج کے پہلے حصے میں حکومت نے نئی تعمیر ہونے والی پراپرٹی میں مساوی شرکت کی تھی ، دوسرے مرحلے میں کوئی بھی پراپرٹی خریدنے والے کو صرف 5 فیصد ڈپازٹ دینا ہوگا، ادھر وزرا کا اصرار ہے کہ مارگیج گارنٹی کیلئے حکومت کی جانب سے 12 بلین پونڈ کے وعدوں کیلئے جو جنوری سے دستیاب ہوگی قرض کی سخت شرائط کی تکمیل کرنا ہوں گی،نائب وزیر اعظم نک کلیگ نے گزشتہ ماہ ایک بیان میں ہاؤسنگ پالیسی کے حوالے سے مخلوط حکومت میں پائی جانے والی بے چینی کاانکشاف کیاتھا اور کہاتھا کہ وہ جورج اوسبورن کو پورے ملک میں مکانوں کی دستیابی کو بہتر بنانے کی نظر ثانی پرقائل کریں گے ...