مقبول خبریں
مکس مارشل آرٹ کونسل اور چیریٹی آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سابق صدرآزاد کشمیر غازی مِلت کیپٹن سید علی احمد شاہ کی چوبیسویں برسی پر تقریب
میرپور ... جو قو میں اپنے محسنو ں کو بھول جاتی ہیں وہ مِٹ جاتی ہیں ۔اِن خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن لیگ سٹی میرپور کے صدر محمد آصف جرال نے تحریک آزادی کشمیر کے راہنما سابق صدرآزاد کشمیر غازی مِلت کیپٹن سید علی احمد شاہ کی چوبیسویں برسی کے موقع پر اُن کے مزار پر فاتح خوانی کے بعد کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا۔اُنہوں نے کہ غازی ملت کیپٹن جنرل سید علی احمد شاہ نیک نیت ،دیانتدار،ایماندار ،اور نڈر بے باک لیڈر تھے اور اُن کی تحریکِ آزادی جموں کوکشمیر کیلئے خدمات ہمارے لئے مشعل رہ ہیں جنہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا محمدآصف جرال نے کہاکہ خورشید ملت کے ایچ خورشید اور غازی ملت کیپٹن جنرل علی احمد شاہ کی تحریک آزادی جموں وکشمیر کیلئے جلائی گئی شمع تو ہم آخری سانس تک جاری رکھیں گے مزار پرحاضری کے بعد سٹی صدر جموں وکشمیر لبریشن لیگ محمدآصف جرال اپنے کارکنان کے ساتھ مرکزی تقریب کشمیرپریس کلب پہنچے جہاں جنرل سیکرٹری علی احمدشاہ میموریل سوسائٹی سید قیصر شیراز کاظمی ودیگر مجلس استقبالیہ کے ممبران کو برسی حسب روایت منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی اور خواہش کی کہ ہر سال غازی ملت کیپٹن جنرل سید علی احمد شاہ کی پریس کاانعقاد کیاجائے۔ تاکہ اپنے محسنوں کوبہتر انداز میں خراج عقیدت پیش کیاجاسکے۔