مقبول خبریں
پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں کپتان محمد منیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد،مانچسٹر کی جیت
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک انصاف کا ہر رکن بے انصافی کے خلاف سینہ سپر عمران خان کا سپاہی ہے: صاحبزادہ جہانگیر
شیفیلڈ ... پاکستان تحریک انصاف اپنے نام کی طرح انصاف کے اصول پر مبنی فیصلے پسند کرتی ہے، ہمارا جھگڑا ہی فرسودہ نظام اور بے عملی کے خلاف ہے، ہم سب خود کو اس جنگ میں پارٹی قائد عمران خان کا سپاہی سمجھتے ہیں۔ ان جزبات کا اظہار شیفیلڈ میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں کیا گیا۔ جس میں برطانیہ بھر سے جماعت کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اجلاس کا مقصد پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے جماعت کے برطانیہ میں متوقع انتخابات کو کچھ مدت کے لئے ملتوی کرنے کے فیصلہ پر برطانیہ میں پارٹی رہنماؤں کی آراء حاصل کرنا تھا ۔ پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر کے سابق صدر محمد اسلم بھٹہ کی صدارت اور ڈاکٹر احتشام الحق کی نظامت میں ہونے والے اس اجلاس کا آغاز حافظ سہیل صابر نے تلاوت قرآن سے کیا ۔ اس موقع پر صاحبزادہ جہانگیر ، واجد عباسی ، صادق حسین ، اصغر رانجھا ، عدنان خٹک ، ڈاکٹر سفیان ، ڈاکٹر غلام عباس ، شہناز صدیق ، سارہ شاہ ، امجد خان ، ناصرمیر ، سونیا عرفان، سائرہ قیوم، شاہد علی ، کونسلر ابرار حسین ، محمد آصف اور دیگر رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسے افراد کی شدید مذمت کی جو اپنے ذاتی مفاد کی خاطر کارکنوں میں غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش میں مگن ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں میں واحد ایسی جماعت ہے جس میں موروثی سیاست کے لئے کوئی گنجائش نہیں ۔ یارکشائر اینڈ ہمبر کے سابق صدر محمد اسلم بھٹہ اور سینئر رہنما صاحبزادہ جہانگیر نے شرکاء اجلاس کی توجہ برطانیہ میں جماعتی عہدوں کے لئے انتخابات ملتوی کئے جانے کی طرف مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین ہونے کی حیثیت سے اگر ہمارا لیڈر عمران خان جماعت اور کارکنوں کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر کوئی فیصلہ کرتا ہے تو ہمیں اختلاف کے باوجود فی الوقت اسے قبول کرتے ہوئے جماعت کے اندر اخلاق کے دائرہ میں رہتے ہوئے جمہوری طریقہ سے اپنے اعتراضات کو ہائی کمان تک پہنچاکر ان کی سعی کرنی چاہیے۔ اجلاس کے آخر میں ایک قرار داد کے ذریعے پارٹی چیئر مین عمران خان کی جانب سے الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلہ کو درست قرار دیتے ہوئے اس کی بھر پور تائید و حمایت کی گئی۔