مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
معاف کردینا بڑے پن کا ثبوت بھی ہے اور اس سے زخم بھی جلد مندمل ہوتا ہے:انوپم کھیر
چندی گڑھ...بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ معاف کردینا بڑے پن کا ثبوت بھی ہے اور اس سے آپ کو لگا زخم بھی جلد مندمل ہو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا۔ ایسا بیان انہوں نے اپنی اہلیہ کرم کھیر کے ناپسندیدہ استقبال کے واقعے کے بعد دیا ہے۔ واضع رہے کہ دو روز قبل ان کی اہلیہ اداکارہ کرن کھیر کو اس وقت لینے کے دینے پڑگئے جب وہ اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں چندی گڑھ آئیں جہاں انکی جماعت کے ہی چند افراد نے نا صرف انکے خلاف شدید نعرے بازی کی بلکہ ان پر گندے انڈوں کی بارش کردی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کرن کھیر چندی گڑھ کی رہائشی نہیں بلکہ آئوٹ سائیڈر ہیں۔اسلئے انہیں یہاں سے الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ملنی چاہئے تھی ۔ کرن کھیر بی جے پی کی جانب سے چندی گڑھ سے انتخابات لڑرہی ہیں۔اس موقع پر انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ کرن ایک مضبوط عورت ہے اور وہ ایسے حالات کا مقابلہ کرنا جانتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرن کا تعلق چندی گڑھ سے ہے وہ یہیں پلی بڑھی ہیں اسلئے یہ کہنا صحیح نہیں کہ وہ آئوٹ سائیڈر ہیں۔ انوپم کھیر ان دنوں چندی گڑھ میں اپنی آنیوالی فلم گینگ آف گھوسٹ کی تشہیر میں مصروف ہیں ۔