مقبول خبریں
برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سیف ریمپ پر میرا جلوہ دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں، کرینہ کپور
ممبئی...بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان ریمپ پر ان کا جلوہ دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔دوسری جانب سیف علی خان نے اپنی کم ہوتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظراشتہارات میں کام کرنے کا معاوضہ کم کردیا ہے ۔ایک انٹرویو میں کرینہ کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کو ریمپ پر چلنا اچھا نہیں لگتا، اس لئے وہ فیشن شوز سے دور ہی رہتے ہیں لیکن وہ ہر سال ریمپ پر میرا جلوہ دیکھنے آتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کیلئے بہت خوشی کی بات ہے کہ وہ گزشتہ 5 برسوں سے ریمپ پر اپنے جلوے بکھیر رہی ہیں۔کرینہ کپور نے گزشتہ اتوار کو لیکمے فیشن ویک انڈیا کے آخری روز شو سٹاپر کے طور پر ریمپ پر ماڈلنگ کی تھی ۔کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ایک اداکارہ کے طور پر ریمپ پرواک کر نا انہیں اچھا لگتا ہے اورمیں ریمپ پر چلتے ہوئے کبھی نہیں گھبراتی، جو کام بھی کرتی ہوں پورے اعتماد اور لگن سے کرتی ہوں۔دوسری جانب کرینہ کی طرح انکے شوہر سیف کی مقبولیت بھی کم ہوئی ہے اور اسکی وجہ ہے دونوں کی پے درپے فلاپ فلمیں۔یہی وجہ ہے کہ سیف نے کرینہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کمرشل میں کام کرنے کا معاوضہ چار کروڑ سے کم کرکے ڈیڑھ کروڑ کردیا ہے ۔