مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی رہنماؤں کی خالد محمود خالق کو صدر آزاد کشمیر کا میڈیا ائڈوائزر منتخب ہونے پر مبارکباد
ناٹنگھم ... آزاد کشمیر کے صدر حاجی سردار محمد یعقوب خان نے برطانیہ سے اپنا میڈیاایڈوائزر مقرر کر دیا ہے جس کا نوٹیفیکیشن بھی مظفر آباد سے جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق برطانیہ سے خالد محمود خالد کو صدر ریاست کا اعزازی میڈیا ایڈوایزر مقرر کیا گیا ہے، وہ ان خدمات کے عوض حکومت آزاد کشمیر سے کوئی مشاہرہ نہ لیں گے۔ واضح رہے کہ خالد محمود خالق ایک کمیونٹی سوشل ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بزنس مین بھی ہیں اور پریس اور میڈیا سے بھی گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ایک طویل عرصہ سے برطانیہ میں آباد ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں انکا تعلق ڈسٹرکٹ میرپور کے علاقہ اسلام گڑھ چک ہریام سے ہے۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے عہدیداران نے انہیں صدر ریاست کا میڈیا ایڈوائزر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناٹنگھم کے معروف کمیونٹی ورکر خالدمحمود خالق کو آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے برطانیہ میں اپنا میڈیا ایڈوائزر منتخب کر کے کمیونٹی کے دل جیت لیے ہیں جس پر ہم صدر ریاست کے مشکور ہیں اور ساتھ ہی خالد محمود خالق کو انکے انتخاب پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے سکریٹری اطلاعات و نشریات راجہ اشفاق اعظم نے کہاپاکستان پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہی پیپلز پارٹی کا اہم مشن ہے اور خالد محمود خالق جیسے لوگ کمیونٹی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کی ناٹنگھم برانچ کے صدر راجہ جاوید اقبال، جنرل سکریٹری صغیر کالس ،ڈپٹی سکریٹری راجہ امجد مظہر، سنئیر نائب صدر چوہدری آصف مقصود، نائب صدر چوہدری محمد رائیس، نائب صدر چوہدری عارف غزالوی،آرگنائزر شفیق کھٹانہ ،فاروق اختر خالق آبادی اور دیگر تمام عہدیداران اور کارکنان نے خالد محمود خالق کو صدر ریاست کا میڈیا ایڈوائزر بننے پر مبارکباد پیش کی۔ پیپلز پارٹی کے راہنماوں نے کہا کہ خالد محمود خالق کے میڈیا ایڈوائزر بننے سے برطانیہ میں آباد کمیونٹی کے مسائل کو براہء راست صدر ریاست تک پہنچانا آسان ہو جائے گا ۔ ( خواجہ کبیر احمد سے)