مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میاں محمد بخش سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’پناہ‘‘ کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ
میرپور ... پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر جنرل (ر) ڈاکٹر مسعود الرحمن کیانی نے کہا ہے کہ ہماری تنظیم گزشتہ تیس سالوں سے لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ اور صحت کے تحفظ کے لیے کردار ادا کر رہی ہے میڈیکل کیمپ اور واک پروگراموں کے ذریعے آگاہی مہم سود مند پروگرام ہیں پرہیز اور پیدل چلنے پر زو ر دیتے ہیں انسانی جان بہت قیمتی ہے اس کا تحفظ ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کی مشہوردینی وروحانی تنظیم میاں محمد بخش سوسائٹی کے زیر اہتمام ’’پناہ‘‘ کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چیچیاں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جنرل (ر) ڈاکٹر عاشور خان،ڈاکٹر عبدالقیوم ملک، علامہ زبیر احمد نقشبندی، ثناء اللہ گھمن، بابو محمد صدیق چوہدری اور کے ڈی چوہدری نے بھی خطاب کیا۔ تلاوت کی سعادت قاری معروف نے حاصل کی نعت رسول مقبولؐ احمد نعمان فاروقی نے پیش کی جبکہ جمیل احمد جمیل نے سیف الملوک کا عارفانہ کلام پیش کیا۔ ڈاکٹر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام ایک عالمگیر مذہب ہے جو تمام مسائل کا احاطہ کرتا ہے اگر ہم قرآن وسنت کی ہدایات پر عمل کریں تو بہت سی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کم کھانا کھائیں سادہ غذاؤں پر انحصار کریں اور واک روزانہ کریں مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں اس سے امراض قلب، بلڈ پریشر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے ڈاکٹر جنرل (ر) عاشور خان نے اپنے خطاب میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بیماریوں سے بچاؤ کیلئے مرغن غذاؤں اور گوشت وغیرہ سے پرہیز کریں چینی کا کم سے کم استعمال کریں سگریٹ نوشی ترک کر دیں اور روزانہ پیدال چلنا معمول بنا لیں تو ہم صحت مند رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ’’پناہ‘‘ کی ہدایات پر عمل کریں اور روز مرہ کے معمولات کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق باقاعدہ بنائیں۔ ڈاکٹر عبدالقیوم اعوان نے اپنے خطاب کے دوران جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی، جنرل (ر) عاشور خان، جنرل (ر) کمال اکبر ڈاکٹر نعمان، بریگیڈیئر ڈاکٹر محمد سلیم، ڈاکٹر شہناز حمید میاں اور دیگر ڈاکٹرز کا ’’پناہ‘‘ کے زیر اہتمام خدمات کی تفصیلات بتائیں۔ کیمپ کے منتظم اعلیٰ بابو محمد صدیق چوہدری نے اپنے خطاب میں پناہ کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کا شکریہ ادا کیا جو سالانہ کیمپ میں خدمات سرانجام دیتے ہیں۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری خالد رشید ایڈووکیٹ نے جب فیتہ کاٹ کر کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا تو عوام اور مریضوں کی بڑی تعداد موجود تھی بار کے سیکرٹری جنرل چوہدری شبیر شریف ایڈووکیٹ، لئیق عامر ایڈووکیٹ، جمیل جاگل ایڈووکیٹ، بابو محمد صدیق چوہدری، کرامت علی بجاڑ، ایکسین چوہدری محمد حنیف، کے ڈی چوہدری، میرپور کے اخبار نویسوں، رمضان چغتائی، امین بٹ، ارشد بٹ، خالد چوہدری، سجاد جرال، راجہ حبیب اللہ خان، جنید انصاری، عدنان جبار مغل، خالد محمود انجم، ساجد رحیم، سابق کونسلروں، تاجروں، اساتذہ کرام، سرکاری آفیسران، عوام علاقہ اور مریضوں سمیت سینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ کیمپ میں ضلع میرپور، ضلع بھمبر، کوٹلی اور ضلع جہلم کے علاوہ قرب وجوار کے سینکڑوں مریضوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا اور ادویات حاصل کیں۔