مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امیتابھ بچن نے ہولی کی بجائے بڑی بیٹی کی سالگرہ منائی
ممبئی ... بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے ہولی کی بجائے اپنی بڑی بیٹی شویتا نندا کی سالگرہ منائی۔ بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ان کے خاندان میں کئی لوگوں کی اموات ہوئی ہیں اس لئے انہوں نے ہولی کا تہوار نہیں منایا۔ انہوں نے وہ دن اپنی بیٹی شریتا نندا کے ہمراہ منایا اس دن شویتا کی سالگرہ تھی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ سالگرہ زور وشور سے منائی۔ انہوں نے پورا دن اپنی بیٹی کے ہمراہ گزارا اور انجوائے کیا۔ اداکار نے کہا کہ ان کی بیٹی شویتا شادی کے بعد بھی ان کے گھر کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہے جس کی شراکت کے بغیر کوئی سنجیدہ فیصلہ نہیں کیا جاتا۔ ان کی بیٹی ان کے دل کے بے حد قریب ہے وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ ان کی شویتا جیسی بیٹی اور ابھیشک بچن جیسا اچھا بیٹا ہے۔ شویتا کے دو بچے نویا نویلی اور بیٹا اگستیا ہے جبکہ ابھیشک کی ایک بیٹی آرادھیہ ہے ۔