مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مال و دولت بنانے کی فکر سے باہر نکل کر اپنی نسل کووقت دینا زیادہ ضروری ہے:حافظ رفاقت
بولٹن، گریٹر مانچسٹر ... مکہ مسجد بولٹن میں گیارھویں شریف کے سلسلے میں ایک ایمان افروز محفل منعقد ہوئی، نظامت کے فرائض محمد ادریس نے سر انجام دیئے،آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،محمد ذیشان نے اس کی سعادت حاصل کی،حضور پاکؐ کی خدمت میں ہدیہ نعت کا نذرانہ محمد مسعود نے پیش کیا،مہمان خصوصی کی حیثیت سے رادھرم سے آئے ہوئے ممتاز عالم دین اور مدنی چینل کے حافظ رفاقت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ اقوام عالم میں مسلمانوں کی جو تصویر پیش کی جا رہی ہے اسے اپنے قول و فعل،عمل اور کردار سے زائل کر کے اسلام کی اصل روح اور تصویر کو پیش کریں اور بتائیں کہ صرف اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو انسان کے خدو خال کو سنوارنے کیلئے مکمل دین حیات ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں آخرت کی فکر ہونی چاہئے اور اس دن کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کیلئے دنیا میں نیکی کے کاموں اور انسانیت کی خدمت کیلئے وقف کر دینے چاہئے،اگر ہم نے یہ کل پر چھوڑ دیا تو گزرا وقت ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا،آخر میں انہوں نےزور دے کر کہا کہ ہم کو اپنے مال و دولت بنانے کی فکر سے باہر نکل کر اپنی نسل کووقت دینا چاہئے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بنیں،دنیاوی تعلیم کے ساتھ دین کے علم میں بھی انکی تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس سے آنے والی نسلیں فیض یاب ہوں گی۔