مقبول خبریں
اولڈہم کے نوجوانوں کی طرف سے روح پرور محفل، پیر ابو احمد مقصود مدنی کی خصوصی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کامن ویلتھ ایکشن گروپ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر لندن ہیڈ کوارٹر کےباہر کشمیریوں کا دھرنا
سلائو... کامن ویلتھ ایکشن گروپ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر جہاں دولت مشترکہ کے اہم ممالک لندن میں سرجوڑے فجی کی جمہوریت اور یوکرین کے مستقبل پر غور کر رہے تھے وہیں برطانیہ میں مقیم کشمیری لندن میں کامن ویلتھ آفس کے باہر مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے ایک کیمپ لگائے بیٹھے تھے۔ اس موقع پر زبردست احتجاجی مظاہرہ و تصویری نمائش کی گئی اور مسئلہ کشمیر کی جانب توجہ مبذول کروانے کیلئے آٹھ گھنٹے طویل دھرنا دیا۔ دولت مشترکہ کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیر ویجل دن ایک بجے شروع ہو کر رات کے نو بجے تک سردہواؤں کے باوجود جاری رہا۔اس دوران لیفلٹ بھی تقسیم کئے گئے اور شرکاء کو بریفنگ بھی دی گئی۔ برٹش کشمیریوں کے احتجاجی مظاہرے میں کشمیری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے راجہ محمد اسحاق خان، چوہدری محمد افضل، سردار امجد عباسی، راجہ سروپ خان، گلنواز کیانی، چوہدری حکمداد حکمی، چوہدری امجد افضل اور ساجد جنجوعہ کشمیری سمیت دیگر موجود تھے،مظاہرہ میں کشمیر اور برطانیہ کے قومی پرچم آویزاں کئے گئے تھے جبکہ بڑے بڑے بینرز اور پوسٹرز بھی موجود تھے اس کے علاوہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے انسانیت سوز مظالم کا پردہ چاک کرنے کیلئے ایک تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جو بھارتی فوج کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے روح فرسا مظالم اور وادیٔ کشمیر میں جبر اور بندوق کے زور پر ظلم و بربریت کی عکاسی کرتی تھی۔ اس موقع پر لارڈ نزیر احمد نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کشمیر پر مذاکرات میں کشمیریوں کو بھی شامل کریں وہاں سے گزرنے والے وزیٹرز کی بھی ایک بڑی تعداد نے کشمیریوں کے دھرنے اور تصویری نمائش کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔