مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اوم پوری اپنی اہلیہ کے ہمراہ آج بھارت واپس چلے جائیں گے
لاہور...بھارتی اداکار اوم پوری اورانکی اہلیہ آج صبح نوبجے واہگہ بارڈرکے راستے بھارت واپس چلے جائیں گے ۔اوم پوری 11مارچ کوسٹیج ڈرامہ تیری امرتا میں پرفارم کرنے کیلئے لاہورآئے تھے جبکہ ان کی ساتھی فنکارہ دیویادتہ اتوارکوبھارت واپس چلی گئیں تھیں۔دریں اثنا اوم پوری کی اہلیہ شیماکپور کی زیرہدایت بننے والی فلم ہرٹ کی نمائش گزشتہ روز ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے آڈیٹوریم میں ہوئی ۔اس خصوصی شوکو دیکھنے والے اداکار عثمان پیرزادہ،رخسانہ نور،تسنیم پیرزادہ ،آئی اے رحمن ،حسین نقی ،قاسم جعفری اور دیگر شخصیات نے شیماکپورکی ڈائریکشن کوسراہا ۔بتایا گیا ہے کہ اس فلم کی فی الحال باقاعدہ نمائش نہیں کی گئی ۔اس موقع پراوم پوری کاکہناتھا کہ شیما کپور میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں ۔شعرو شاعری کے علاوہ وہ ڈائریکشن میں بھی کمال مہارت رکھتی ہیں ۔انکاکہناتھاکہ ہم نے لاہور میں بہت اچھا وقت گزار اہے اورخواہش ہے کہ لاہور آناجانا لگارہے ۔شیماکپورنے شومیں شرکت کرنے والو ں کاشکریہ اداکیا۔شیما کپور کا کہناتھاکہ وہ بھارت جاکرلاہوراورلاہوریو ں کوبہت یاد کرینگی ۔شیما کپور کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور آکر توقعات سے بہت بڑھ کر پیار ملا جس پر وہ سب کی بیحد مشکور ہیں۔