مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کترینہ سے مماثلت نے مجھے بہت نقصان پہنچایا، زرین خان
ممبئی...بالی ووڈ میں کام نہ ملنے پر اداکارہ زرین خان پھٹ پڑیں ۔ایک انٹرویو میں زریں خان کا کہنا تھا کہ وہ ان دنوں تا مل اور پنجابی فلموں میں کام کررہی ہیں ،و ہ ہندی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانا چاہتی ہیںلیکن بدقسمتی سے مجھے موقع نہیں دیا جارہا۔دل گرفتہ زرین خان کا کہنا تھا کہ کترینہ کیف سے مماثلت کی وجہ سے بالی ووڈ میں لوگوں نے میرے ساتھ بڑی نا انصافی کی۔ زرین خان نے کہا کہ میری پہلی فلم ’’ویر‘‘کی نمائش سے قبل ہی فلم نگری سے وابستہ افراد اور میڈیا نے ایسا تاثر قائم کردیا کہ ناظرین کیلئے وہ صرف کترینہ کیف کی ہم شکل بن کر ہی رہ گئیں، ذاتی طور پرکترینہ کیف اچھی فطرت کی حامل ہیں تاہم اگر وہ کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھتیں تو ان سے موازنہ انہیں اچھا لگتا لیکن ہم دونوں ایک ہی شعبے سے منسلک ہیں جس نے مجھے بے انتہا نقصان پہنچایا۔زرین خان نے کہا کہ مجھ پر یہ تنقید کی جاتی رہی ہے کہ میں بہت فربہ ہوں جس کی وجہ سے میری بالی ووڈ میں جگہ نہیں بنتی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ’’ویر‘‘ میں کردار کی مناسبت سے مجھے وزن بڑھانے کی ہدایت ملی تھی۔