مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دوسروں کیلئے جج بننے کی ضرورت نہیں ،یہ کام صرف اللہ کا ہے کیونکہ وہ بہتر جانتا ہے:شیخ حشام
پیٹر برا ... مسلم کونسل آف پیٹر برا کے زیر اہتمام ایک منفرد سیرت النبیؐ کانفرنس میریٹ ہوٹل میں منعقد ہوئی،جس میں پولیس افسران،وکلاء،انجینئرز اورہائی کوالیفائیڈ برٹش نان مسلم کے علاوہ، یوگنڈا، کینیا، فرانس، جرمنی، پاکستان، انڈیا اور دیگر ممالک کے شرکاء نے کافی تعداد میں شرکت کی،اس سیرت النبیؐ کانفرنس کا بنیادی مقصد غیر مسلم تک نبی اکرمؐکا پیغام پہنچانا تھا،اس سیرت النبیؐ کانفرنس میں ام البنین میر علی جو کہ اسلامی سکالر ہیں اور شیخ حشام اکبانی بزمی جن کا تعلق لبنان سے ہے اور شمالی قبرص میں رہائش پزیر ہیں،دونوں سکالر نے حضور اکرم ؐ کی زندگی کے روشن پہلو اجاگر کئے،حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی سکالر محترم میر علی نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی زندگی تمام روئے زمین پر بسنے والے انسانوں کیلئے ایک بہترین نمونہ ہے،انہوں نے ہمیشہ انسانیت کو اول جانا،ان کی تعلیمات سے آج کے دور کا انسان مشکلات سے نجات پا سکتا ہے ،انہوں نے غیر مسلموں سے بھی محبت شفقت کا رویہ رکھنے کی تلقین کی،اس لئے اللہ پاک نے انہیں رحمت العالمین کا لقب عطا فرمایا،شیخ حشام اکبانی نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرمؐ کی زندگی تمام لوگوں کیلئے مشعل راہ ہے،اسلام کوئی جبر کا دین نہیں ہے اسلام انسانوں کو پیار،اخوت اور محبت کا سبق دیتا ہے اور ان کا حج الوداع کے موقع پر آخری خطبہ پر یہ فرمان سنہری الفاظ کا مجموعہ ہے،اے لوگو!اپنے رب کی عبادت کرو،نماز قائم کرو،رمضان کے روزے رکھو،اپنی دولت سے زکوٰۃ ادا کرو اور اگر وافر دولت ہو تو حج کرو۔ اللہ نے آدم اور حوا سے لوگوں کو پیدا فرمایا،عربی کو عجمی پر،کالے کو گورے پر کوئی فوقیت نہیں،صرف تقویٰ کی بنیاد پرنبی کریمؐ نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ میرے بعد اللہ اور اسکے رسولؐ کی اطاعت کرنا،اللہ کی کتاب کر مضبوطی سے تھامے رکھنا۔شیخ حشام نے کہا کہ تمام نبی جو اس دنیا میں اللہ کا پیغام لے کر آئے ہو پیغمبر نے اپنی قوم کو اللہ کی اطاعت کا سبق دیا،نبی اکرمؐ تمام لوگوں کیلئے نبی بن کر آئے روئے زمین پر بسنے والے تمام لوگ قیامت تک انہیں کی امت ہیں اللہ پاک غفور الرحیم ہے وہ جسے بخش دے،ہم لوگوں کو معاشرے میں مل جل کر رہنا چاہئے،دوسروں کی ضروریات کا خیال ،اور کسی کو دوسرے کے خلاف جج بننے کی ضرورت نہیں ،یہ کام صرف اللہ کا ہے کیونکہ وہ بہتر جانتا ہے،اس سیرت کانفرنسؐ میں پیٹر برا کونسل کے ممبران کمیونٹی کی سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ پیٹر برا کی میئر نے شرکت کی،میئر نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کی کمیونٹی میں خدمات کو سراہا کہ سب مذہب کے لوگ مل جل کر کمیونٹی میں ایک بہتر کردار ادا کر رہے ہیں،نظامت کے فرائض سٹی کونسل کے اعلیٰ عہدیدار جاوید اقبال نے کئے،مسلم کونسل آف پیٹر برا کے صدر محمد اکرم ایوب چوہدری نے اپنے خطاب میں تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مسلمانوں کے کمیونٹی میں بہترین خدمات کا ذکر کیا،علی السید اور اقرا اکیڈمی کی بچیوں نے نعت شریف پیش کی۔ (خصوصی رپورٹ و تصاویر: لیاقت حسین راجہ)