مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شیراز خان کی والدہ کی وفات پر کمیونٹی کا اظہار افسوس، مرحومہ کے بلندی درجات کی دعایئں
لندن ...معروف صحافی شیراز خان کی والدہ مرحومہ کی وفات پر برطانیہ میں مقیم کمیونٹی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ پاکستان پریس کل یوکے کے ارکان نے ان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا شائد ہر چیز کا نعم البدل ہو مگر ماں جیسی ہستی کا کوئی نعم البدل نہیں، دکھ اور غم کی ان گھڑیوں میں سب صحافی دوست آپ کے ہمراہ ہیں۔ کمیونٹی کے رہنمائوں لارڈ نذیر احمد، لارڈ قربان حسین، کونسلر نسیم ایوب اور چوہدری محمد ایوب، صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ راجہ زبیر اقبال کیانی، الحرا ایجوکیشنل ٹرسٹ کے پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، پروفیسر ظفر خان، جے کے ایل ایف کے راجہ رؤف خان ، راجہ کمان افسر ،خواجہ لطیف، لیاقت علی چوہدری، کشمیر فریڈم موومنٹ کے حاجی محمد یٰسین، پیلپلز پارٹی کے رہنما چوہدری حکمداد، چوہدری فاروق، پی وائی او یورپ کے چیئرمین اظہر بڑالوی، چیئرمین یوکے نعیم عباسی، سابق میئر ایلڈر شاٹ چوہدری محمد سلیم، پی ڈبلیو اے کے سابق صدور راجہ محمد ایوب، چوہدری صدیق، کونسلر صوفی راسب، برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر کے چیئرمین چوہدری شوکت علی، سابق میئر کونسلر لیاقت علی سمیت دیگر رہنمائوں نے شیراز خان کی والدہ مرحومہ کی رحلت پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پیپلز پارٹی نارتھ آف انگلینڈ کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے برطانیہ کے نامور صحافی شیراز خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں، ماں کی دعائیں ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی کی ضامن ہیں۔ انہوں نے شیراز خان اور دیگر سوگواران سے تعزیت اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ شیراز خان گزشتہ ہفتے والدہ کی علالت کی اطلاع ملنے پر پاکستان روانہ ہوگئے تھے جہاں وہ کچھ عرصہ قیام کریں گے۔