مقبول خبریں
راچڈیل، ساہیوال جیسے شہروں کے رشتے کو مثالی بنایا جائیگا: ممبر پنجاب اسمبلی ندیم کامران
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں صاف ستھرا پانی مہیا کرنے کا مکمل پروگرام بنالیا ہے: گورنر پنجاب محمد سرور
لوٹن ...علما و مشائخ اور مساجد کمیٹیوں کے ذمداراد کی ایک وفد نے علماومشائخ کونسل برطانیہ و یورپ کے صدر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی کی سربراہی میں گورنر پنجاب محمد سرور سے ملاقات کی۔ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کہا کہ چوہدری محمد سرور جذبہ خدمت خلق سے سرشار ہیں یقیناً اللہ کریم انہیں کامیابیوں سے نوازے گا۔ انہوں نے کہا نبی کریم سرکار مدینہؐ نے بھی فرمایا ہے کہ پانی کا صدقہ بہترین صدقہ ہے گورنر پنجاب نے اس پاکیزہ مشن کی آبیاری کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اللہ کریم ان کو کامیابیوں سے نوازے گا چونکہ گورنر پنجاب کی زندگی کا زیادہ حصہ برطانیہ اوورسیز میں گزرا ہے اور ہمارے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ اوورسیز کی بہتر اور اعلیٰ نمائندگی کا حق ادا کریں گے، اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان میں صاف ستھرا پانی مہیا کرنے کے لئے سکولوں، کالجوں اور مزارات مقدسہ اور وہ عوامی مقامات جہاں ہزاروں لوگ ناقص پانی پی رہے ہیں اوریر قان ، کینسر جیسی موذی بیماریوں پھیل رہی ہیں اور ناقص پانی پیٹ کی بیماریوں سمیت کئی بیماریوں کا سبب بن رہا ہے اس کے لئے صاف ستھرا پانی مہیا کرنے کا مکمل پروگرام بنالیا ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور ہمارے اوورسیز مخیر بھائیوں کے تعاون سے ہمیں بہت کامیابی حاصل ہورہی ہے، ہم نے سکولوں کے علاوہ لاہور حضرت داتا گنج بخش سید علی ہجویریؒ کے مزار مقدس پر بھی صاف ستھرے پانی کے فلٹر پلانٹ نصب کئے ہیں جس سے ہزاروں زائرین روزانہ مستفید ہورہے ہیں میری یہ خواہش ہے کہ ہمارے اوورسیز بھائی اور بہنیں آگے بڑھیں اور حکومت کے ساتھ دست تعاون بڑھا کر اس پاکیزہ مشن میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔ علمائے کرام کے خصوصی وفد میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، علامہ صاحبزادہ سید مظہر حسین گیلانی، علامہ صاحبزادہ غلام جیلانی الازہری، علامہ قاری محمد حفیظ الرحمان چشتی، علامہ قاری محمد جمشید سعیدی، پروفیسر راجہ ظفر خان، راجہ محمدظفر اللہ خان، صاحبزادہ قاضی سراج مرتضٰی، صاحبزادہ سید فرید احمد کاظمی، محبوب خان چشتی ودیگر شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ یورپی تجارتی منڈی میں ہماری رسائی کے بعد ہمیں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے۔