مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برمنگھم میں لوکل و یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کیلئے لب ڈیم کی انتخابی مہم کا آغاز
برمنگھم... معروف سیاسی شخصیت سابق کونسلر ذاکر اللہ چوہدری نے مئی میں ہونے والے انتخابات کی مناسبت سے اپنی پارٹی لبرل ڈیموکرینٹس کے پلیٹ فارم سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں رکن یورپی پارلیمنٹ فل بینن،رکن برطانوی پارلیمنٹ جان ہیمنگ،امیدوار برائے یورپی پارلیمنٹ بیرسٹر ایوب خان، سابق کونسلر چوہدری محمد سعید، سابق کونسلر راجہ محمد شوکت،امید وار برائے کونسلر پال ٹائیسلی،امیدوا ر برائے کونسلر چوہدری فرید اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن یورپی پارلیمنٹ فل بینن نے اس بات پر زور دیا کہ برطانیہ کو یورپ کے ساتھ چلنا ہو گا تاکہ ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکے اور مزید ملازمتوں ک مواقع فراہم کئے جا سکیں،انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھانا ضروری ہے اور وہ بھارتی جارحیت کو ختم کرنے اور مسئلے کا پر امن حل تلاش کرنے کا اعادہ رکھتے ہیں،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی رکن پارلیمنٹ جان ہیمنگ نے کہا کہ لیبر پارٹی نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے،انہوں نے اقتدار میں آ کر ایک با قاعدہ معاشی منصوبہ لانے کا ارادہ ظاہر کیا،انہوں نے لیبر پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی نے صرف عوام کے ووٹوں کو استعمال کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ لیبرل ڈیمو کریٹک اقتدار میں آ کر کمیونٹی کے تمام مسائل کو حل کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا عزم رکھتے ہیں،ذاکر اللہ چوہدری سابق کونسلر و امیدوار برائے کونسلر نے اپنے خطاب میں کہا کہ لیبر پارٹی کے کونسلر حضرات ووٹ لے کر عوام کی نظروں سے اوجھل ہو گئے جبکہ لوگ آج بھی تمام بنیادی مسائل کا شکار نظر آتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ کونسلر بن کر ایک بار پھر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور صفائی مسلم قبرستان او ر دیگر مسائل پر ٹھوس کام کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ انتخابات میں انہیں کامیاب کرا کے ایک بار پھر خدمت کا موقع دیں،سابق کونسلر راجہ شوکت خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں نہ صرف مقامی انتخابات بلکہ یورپی انتخابات میں بھی لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کو ہی سپورٹ کرنا چاہئے،انہوں نے مزید کہا کہ یورپی انتخابات میں لیبر پارٹی کو سپورٹ کرنا دوسرے الفاظ میں بھارت کو سپورٹ کرنا ہے اور انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی کو کامیاب کرا کر مسئلہ کشمیر کو اجاگر اور حل کرنے کا موقع دیں،تقریب سے امید وار برائے کونسلر شہزاد اقبال،امید وار برائے کونسلر چوہدری فرید لہڑی،امید وار برائے کونسلر پال ٹائیسلی اور محمد وحید نے خطاب کیا،امیدوار برائے یورپی پارلیمنٹ بیرسٹر ایوب خان نے تقریب کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے،اس تقریب کے ساتھ ہی لبرل ڈیمو کریٹک پارٹی نے اپنی سیاسی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔