مقبول خبریں
پاکستان کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ،ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ و دیگر کی پریس کانفرنس
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
الیکشن مہم کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں کمیونٹی کو تقسیم نہ ہونے دیں: سجاد کریم
اولڈہم ... پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف کی جانب سے ممبر آف یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کو یورپی پارلیمنٹ میں ایتھنک کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے کی خوشی میں ایک عشائیہ دیا گیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ، معروف بزرگ سیاسی و سماجی شخصیت عبداللہ زید کو اسکا شرف حاصل ہوا ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے کہا کہ پہلی جنگ عظیم کے موقع پر جب جرمن کی فوج نے برطانیہ کی ایک بٹالین فوج پر حملہ کیا تو تمام کو ہلاک کر دیا ایک بہادر سپاہی شدید زخمی حالت میں جواں مردی اور بہادری کے ساتھ لڑتا رہا اور پھر اس کی مدد کو مزید سپاہی آگئے ، وہ بہادر شخص ایک مسلمان تھا جسے بعد میں سب سے بڑی فوجی اعزاز وکٹوریہ کراس سے نوازا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ اکثریت برطانیہ کی سیاسی و جغرافیائی تاریخ سے ناواقف ہے ان لوگوں کی قربانیوں کی وجہ سے برطانیہ آج ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہے ۔ ہم بھی اپنی سیاسی تگ و دو اور عوام کی خدمت سے ایسی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں کہ سو سال بعد یورپ کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کے کردار کو سنہری حروف سے لکھا اور یاد جائے کہ قانون سازی جیسے اہم معاملات میں انکا کردار مثالی تھا ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا وہ بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کو حل کروانے کیلئے ذاتی طور پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ایتھنک کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے کے بارے میں خدوخال بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسکا قیام دو سال پہلے عمل میں لایا گیا وجہ دو ممبر آف پارلیمنٹ پر لگائے جانے والے مالی بے ضابطگیوں کے الزام تھے۔ یورپین صدر نے اہیں چیئرمین چن کر ان پر بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے وہ اس ذمہ داری کو منصفانہ اور غیر جانبدارانہ نبھانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے آخر میں انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ان کی الیکشن مہم میں حصہ لینے کیلئے خصوصی طورپر نارتھ ویسٹ کا دورہ کرینگے اس میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں تمام صاحبان سے میری گزارش ہے کہ الیکشن مہم کے دوران صبر و تحمل ، اخلاق کا عملی مظاہرہ کریں اور کمیونٹی کو تقسیم نہ ہونے دیں۔ بھائی چارے کو فروغ دیں عشائیے میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے راچڈیل لا سوسائٹی کے صدر اور میاں برادران کے لیگل ایڈوائزر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ بحیثیت وکیل ہم بھی کمیونٹی کے نمائندے ہیں ، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل پر نظر رکھنا اور خدمت کرنا ہمارا نصب العین ہے ۔ ہمیں اپنی آئندہ نسل کو ڈاکٹر سجاد حیدر کریم جیسے رول ماڈل مثال بنا کر پیش کرنے چاہئے اور انہیں مذہبی انتہا پسندی ، شدت پسندی ، جنسی سکینڈل میں ملوث ہونے سے بچانا چاہئے اور انکو اپنی ثقافت بارے مکمل آگاہی دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے اندر اتحاد و اتفاق پیدا ہو جائے تو ہم برطانوی اور یورپین پارلیمنٹ میں اپنے مزید نمائندے بھیج سکتے ہیں ۔ پاکستان کی موجودہ حکومت کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ دوہری شہریت ، ملک میں جائیداد کی خریدوفروخت اوریہاں قونصلیٹ کے اندر ہمارے جتنے بھی مسائل ہیں انہوں نے وزیر اعظم کے گوش گزار کئے ہیں بہت جلد ان پر عملی اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ میزبان راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ مایوسی گناہ ہے ، ہم کو کہیں بھی مایوس نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ انکے لئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ جب بھی سجاد حیدر کریم کسی عہدے سے نوازے گئے سب سے پہلے انہوں نے انکی شان میں استقبالیہ دیا ۔ آخر میں انہوں نے لیڈر کی پہچان ، کردار ، عمل اور گفتگو سے ہوتی ہے یہ تمام خوبیاں موصوف کی میراث ہیں ، اس عشائیے میں پاکستان مسلم لیگ ن نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم ، آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر راجہ مقصود حسین کاکڑوی ، کونسلر عبدالعزیز ، راجہ فضل بولٹن ، سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن راجہ وحید ، اولدہم سے محمد زاہد ، امتیاز شریف ، الحاج راجہ محمد نجیب ، حاجی الفت ، بلاول بٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔ (مانچسٹر بیورو رپورٹ: فیاض بشیر)