مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ،عوامی خدمت ہمیشہ اول ترجیح رہی ہے:سردار عتیق احمد خان
میرپور ...آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر وسابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس اپنی ملی وقومی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھنے والی جماعت ہے ہم حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں ،عوامی خدمت ہماری ترجیح اول ہے اور ہمیشہ رہے گی۔ حکمران دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آتا۔ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار دونوں بھائی اب تک تو کچھ نہ کر سکے سوائے میرے دور کے بنے بانگ ہائیڈرل منصوبے کے افتتاح کے سوا ہم کسی سے ڈرتے نہیں اور نہ ہی کشمیری کسی سے کم ہیں ہم ایک زندہ اور خود دار قوم ہیں اگر ہم اپنے عقیدے اور مشن پر ڈٹے رہیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔پاکستان کے موجودہ حکمرانوں سے خیر کی توقع نہیں موجودہ حکمرانوں نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا پاکستان واحد اسلامی ملک ہے جو ایٹمی قوت ہے میرے دور اقتدار میں ٹیچرز کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا سولر انرجی ہم نے متعارف کروائی 22ہائیڈل منصوبوں پر کام شروع کروایا تھا مسلم کانفرنس کے کارکنوں کو سیاسی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوامی بھلائی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا آئی کے آئی اور مسلم کانفرنس ریلیف سیل کی طرف سے میرپور میں ایمبولینس سروس کا آغاز خوش آئند اقدام ہے ہم اس ضمن میں عبدالقیوم قمرکی کوششوں کو سراہتے ہیں اور دوسروں کو بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے رفاعی کاموں میں آگے آنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی کے آئی اور مسلم کانفرنس ریلیف سیل کی طرف سے میرپور میں ایمبولینس سروس کے آغاز کے موقع پر ایک تعارفی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں اقتدار میں تھا تو پاکستان وآزاد خطہ میں شدید قسم کا توانائی کا بحران تھا جسے مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے بھرپور کام کیا اور22 سے ہائیڈل منصوبوں پر کام شروع کروایا تھا آزاد کشمیر میں پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ سے اڑھائی سو ملین روپے کی خطیر رقم بانگ ہائیڈرل منصوبے کی منظوری دی جو آج کامیابی سے اپنی پیداور دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے دعویدار میاں برادران نے اس بانگ منصوبے پر اپنی تختی لگانے کے سوا کیا کام کیا ہے ۔ سب کچھ ریکارڈ پر ہے حکمران دعوے تو بہت کرتے ہیں لیکن عملی طورپر کچھ ہوتا ہوا نظر نہیں آتا آج حکمرانون کے طرز عمل اور طرز فکرکی وجہ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں اللہ تعالیٰ حکمرانوں کو ہدایت اور سیدھا راستے دکھائے۔ صدر تقریب چوہدری محمد اشرف نے مہمان خصوصی کو تقریب میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے آئی کے آئی فاؤنڈیشن اور ریلیف سیل کے کاموں اور میرپور میں ایمبولینس سروس کے قیام پر عبدالقیوم قمر ایڈووکیٹ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تقریب سے الحاج پیر محمد بوستان ، فدا کیانی، چوہدری شوکت، چوہدری مظہر، شیخ افتخار ظفر نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر چوہدری جمیل تبسم نے پارٹی سربراہ سے ملاقات کی اور انتہائی مشکل حالات میں بھی نظریاتی جماعت کا پرچم بلند رکھنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ایڈوایئزر فدا حسین کیانی بھی موجود تھے۔ دریں اثنا میرپور سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما کا برطانیہ سے اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا گیااورایک استقبالیہ منعقد کیا گیا۔