مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کاجول نے رنبیر کپورکو شاہ رخ سے بہتر اداکار قرار دیدیا
ممبئی...بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ رنبیر کپور بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے شاہ رخ خان سے زیادہ با صلاحیت اداکار ہیں ۔کرن جوہر کے ٹی وی شو میں جب کاجول سے پوچھا گیا کہ اداکاری کے لحاظ سے آپ شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان، رنبیر کپور اور رتیک روشن میں سے کس کو فوقیت دیں گی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ گو کہ شاہ رخ میرا اچھا دوست ہے لیکن رنبیر کپور میں اداکاری کے لحاظ سے کنگ خان سے زیادہ صلاحیتیں ہیں اور وہ بالی ووڈ کنگ سے بہتر اداکار ہے ، دوسرے نمبر پر شاہ رخ اور عامر خان ایک ہی پائے کے اداکار ہیں اور تیسرا نمبر سلمان خان کا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں کاجول کا کہنا تھا کہ دوسروں کی طرح انہیں بھی اپنی کزن رانی مکھرجی اور ہدایتکار ادیتیہ چوپڑا کی شادی کا انتظار ہے ۔ کاجول کا کہنا تھا کہ فلم منتخب کرنے کے حوالے سے وہ بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرتی ہیں، کسی ایسے ہدایتکار کے ساتھ کام نہیں کرتیں جو ان میں چھپی صلاحیتوں کو باہر نہ لاسکے اور نہ ہی کسی ایسے ہدایتکارکے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہوں جس کا مکمل انحصار صرف مجھ پر ہی ہو۔