مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ پر راج کرنیوالے عامر خان نے 49ویں سالگرہ منائی
ممبئی...تین دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کرنیوالے اداکار عامر خان نے گزشتہ روز اپنی 49 ویں سالگرہ منا ئی ۔ ممبئی میں فلمساز و کہانی نویس ناصر حسین کے گھر پیدا ہونے والے عامر حسین خان نے 8 سال کی عمر میں فلم یادوں کی بارات سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 1988 میں اپنے والد کی فلم قیامت سے قیامت تک میں بطور ہیرو کام کر کے اپنے پاپا کا نام خوب روشن کیا۔90 کی دہائی میں عامر نے ہٹ پہ ہٹ فلمیں دیں جن میں دل ، ہم ہیں راہی پیار کے ، راجہ ہندوستانی ، عشق ، غلام ، سرفروش اور من شامل ہیں۔ فلمی گھرانے کے اس سپوت نے جلد ہی اپنی منفرد اداکاری اورکام سے سچی لگن کی بدولت مسٹرپرفیکشنسٹ کا خطاب حاصل کر لیا۔عامرخان اپنے ہر کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق روپ دھار کر خود کو جاذب نظر بنانے کے فن میں ماہر ہیں۔فلم تھری ایڈیٹس کا کالج بوائے ہو یا منگل پانڈے کا جنگجو، تارے زمین پرکا استاد ہو یا تلاش کا انسپکٹر یا پھردھوم تھری کا ریکارڈ توڑ چور، ہر کردار میں عامر کا منفرد جلوہ شائقین کوخوب بھایا۔عامر خان کا فلمی سفر کامیابی سے جاری ہے ۔عامر نے اپنی سالگرہ کا کیک اپنے مداحوں کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر کاٹا، سینکڑوں مداحوں نے اپنے پسندیدہ فلمسٹار کیلئے تحائف کے انبار لگادیے اور انکے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔