مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اداکارہ کیٹ ونسلیٹ ہالی ووڈ ’’واک آف فیم‘‘ میں شامل
کراچی...عالمگیر شہرت یافتہ فلم ’’ٹائی ٹینک ‘‘ سے شہرت پانے والی برطانوی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ بہت جلد ان مشہور و معروف ہالی ووڈ ستاروں میں شامل ہونے جارہی ہیں جو اپنے غیر معمولی کام کی بدولت ’’واک آف فیم‘‘ کا حصہ بن چکے ہیں ۔ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق 38 سالہ کیٹ ہالی ووڈ کی 2520 ویں سٹارہوں گی جن کے نام کا ستارہ لاس اینجلس میں واقع ہالی ووڈ بلیوارڈ یا واک آف فیم پر جگمگائے گا۔کیٹ ونسلیٹ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والی فلم ٹائی ٹینک کے ڈائریکٹر جیمز کیمرون اور فلم میں انکی ساتھی اداکارہ کیتھی بیٹس آئندہ ہفتے کیٹ کو انکے نام کا ستارہ پیش کریں گے ۔’’وا ک آف فیم‘‘ تقریبات کی پروڈیوسر اینا مارٹنزکا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کی مشہورومعروف بلیوارڈ پر کیٹ ونسلیٹ کا اضافہ بہت خوشگوار ہے اور ہم بہت خوش ہیں۔ وہ اپنے کام کی بنیاد پر اس کی حقدار تھیں۔دنیا بھر میں پھیلے کیٹ کے پرستار بھی یقیناً اس خبر پر خوش ہوں گے ۔حال ہی میں ’’واک آف فیم‘‘ کا حصہ بننے والوں میں اداکارہ جولیانی مو ر اور جین لنچ شامل ہیں۔ ہالی ووڈ کی ایک معروف شاہراہ پر 1958سے نصب ان کانسی کے مخصوص ستاروں پر فنون لطیفہ میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں کے ہاتھوں کے نشانات ثبت کئے جاتے ہیں۔