مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمئیرسنٹر میں کمیونٹی کو صحت مند رہنے،حفاظتی تدابیر بارے آگاہی ورکشاپ کا انعقاد
یورپی پارلیمنٹ میں قائم ’’فرینڈز آف کشمیر گروپ‘‘ کی تنظیم سازی کردی گئی
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میاں نواز شریف اور عمران خان کی ملاقات صرف پاکستان کے بد خواہوں کو کھٹک رہی ہے
مانچسٹر ... وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ملاقات صرف پاکستان کے بد خواہوں کو کھٹک رہی ہے۔ ہر محفل میں امن اور استحکام کا راگ الاپنے والے نام نہاد لیڈر اصل میں ذاتی مفادات کی تکمیل میں لگے ہیں اس لئے انہیں ایسا کوئی عمل اچھا نہیں لگتا جس سے ملکی بہتری کا آثار پیدا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ کے رہنمائوں نے نارتھ ویسٹ آف انگلیڈ کے صدر راجہ سجاد حسین کی برف سے منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر رہنما اور راچڈیل لا سوسائیٹی کے پہلے مسلمان صدر امجد ملک نے کہا کسی بھی خطے کی ترقی اور استحکام وہاں کے امن سے وابستہ ہوتا ہے، پاکستان کی دو بڑی پارٹیوں کے سربراہان نے خیر سگالی کی ملاقات کر کے اچھا اقدام اٹھایا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ ناصرف پاکستانی عوام بلکہ دنیا گواہ ہے کہ تھوڑے ہی عرصے میں موجودہ حکومت نے وہ کام کردکھایا جس کا تصور نہ تھا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے تھر کا دورہ کرکے متاثرین علاقے کے ساتھ ہمدردی، دکھ و درد بانٹتے ہوئے امدادی کارروائیوں کو تیز کرنے کے جو ہنگامی اقدامات کیے ہیں تارکین وطن پاکستانی و کشمیری مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) نارتھ ویسٹ کے صدر راجہ سجاد حسین نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے تھر کے متاثرہ لوگوں کے لیے ایک ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کرکے سندھی عوام کے حقوق کی پاسداری کا منہ بولتا ثبوت پیش کردیا۔ میٹنگ میں (ن) لیگ بولٹن کے صدر راجہ جلیل الرحمن، آزاد کشمیر (ن) لیگ برطانیہ کے نائب صدر راجہ عبدالقیوم، نائب صدر نارتھ ویسٹ فضل حسین، نوجوان رہنما بلاول بٹ، مانچسٹر کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالوحید لہڑی ،قمر زمان بھٹی، بلاول بٹ، راجہ شاہنواز خان نے بھی اظہار خیال کیا ۔ (رپورٹ: فیاض بشیر، بیورو چیف)