مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
عمران جذباتی نعروں کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں،نویدہ اکرام کی تحریک انصاف میں شمولیت
بریڈ فورڈ... برطانیہ میں اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرنا اور پھر اپنے آبائی وطن کیلئے اپنی خدمات کا اظہار تو درجنوں بلکہ سینکڑوں برٹش و کشمیری سیا ستدانوں نے کیا ہوگا لیکن ایسا بہت کم ہوا جب کسی کامیاب برطانوی سیاستدان نے پاکستان کی کسی سیاسی پارٹی میں یہ کہہ کر شمولیت اختیار کی ہوکہ اس پارٹی کی پالیسیوں اور لیڈرشپ سے متاثر اور مطمئن ہے۔ سابق لارڈ میئر بریڈفورڈ کونسلر نویدہ اکرام نے ایسا کر دکھایا جب انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ واضع رہے کہ کونسلر نویدہ اکرام کا تعلق برطانیہ کی لیبر پارٹی سے ہے اور وہ عملی سیسات میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کے ساتھ ساتھ ہمیں برطانیہ کی لوکل سیاست میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا حال ہی میں انہوں نے اپنے دورہ پاکستان میں اپنی آنکھوں سے بہت کچھ دیکھا اگرچہ وہاں مشکل حالات ہیں مگر اس کے باوجود وہاں کے لوگ پرسکون ہیں عوام کی امیدیں اب عمران خان کی طرف ہیں۔ ملک کا مستقبل عمران خان کے نظریات سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ ہے آج بھی پاکستانی نوجوان برطانیہ و یورپ کی یونیورسٹیوں سے اعلیٰ ڈگریاں حاصل کررہے ہیں۔ پوری دنیا میں خطہ پاکستان بڑی اہمیت کا حامل ملک ہے بین الاقوامی برادری پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتی۔ شرجیل ملک نے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی جذباتی نعروں کا سہارا نہیں لیا انہوں نے کہہ دیا تھا کہ محض ووٹ کے لئے ہم جھوٹے نعروں سے اپنی عوام کے ساتھ فریب نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اسی سچائی کے جذبے کے ردہم کو برقرار رکھنا ہے۔ تقریب کا اہتمام پاکستان تحریک انصاف یارکشائر ہمبر کے پینل الیکشن کے سلسلے میں بریڈ فورڈ کے مقامی سینٹر میں یارکشائر ریجن کے پارٹی کارکنوں نے کیا تھا۔ جس سےانتخابات میں پارٹی کے پینل میں صدارتی امیدوار آصف خان، تحریک انصاف یارکشائر کے سیکرٹری جنرل شرجیل ملک، سابق لارڈ میئر نویدہ اکرام ، انفارمیشن سیکرٹری ادریس محمد، پینل پر نائب صدارت کے امیدوار راجہ شیراز خان، تعظیم ساویز، حمیرا، انیلا ، ملک زبیر ، ہڈرز فیلڈ کے پارٹی صدر ڈاکٹر غلام عباس، ڈیوزبری کے رہنما خواجہ امجد، طائر ایوب، ریحان کیانی، عالم خان، رفعت بٹ، طلعت بٹ، آفاق بٹ نے خطاب کرتے ہوئے اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی کے اندر جمہوری روایات کو برقرار رکھا جائے گا اور عمران خان کے ویژن کے مطابق پارٹی کے اندرگراس روٹ لیول پر جمہوریت کا نفاذ کرتے رہیں گے۔آصف خان نے پارٹی کارکنوں کو انٹرا پارٹی یارکشائر ہمبر کے الیکشن میں پورے جوش و جذبے کے ساتھ شریک ہونے کی درخواست کی۔ تقریب میں تحریک حق خود ارادیت کے راجہ نجابت حسین، زاہد مغل، کونسل آف ماسک کے رفیق سہگل کے علاوہ خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں نزاکت علی اور اس کے گروپ میں عطاء اللہ کے مخصوص انداز میں گائے گئے نغموں نے محفل میں سماں باندھ دیا۔