مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میجر لینگ لینڈ نے ساری زندگی پاکستان میں تعلیم پھیلا کرعظیم انسان ہونے کا ثبوت دیا: بیرسٹر قادری
لندن ... میجر جیفری لنگ لینڈ کی خدمات کو جےنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے انہوں نے پاکستان کیلئے جو خدمات سرانجام دیں پاکستان میں پیدا ہوکر ہیاں کی مٹی سے نام کما کر بھی لوگ نہ دے پائے۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ میں پہلے مسلمان کیو سی بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی کیطرف سے میجر لینگ لینڈ کو اعزاز دئے جانے کے اعلان پر اپنے ردعمل میں کیا۔ بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے کہا ہے کہ میجر لینگ لینڈ نے اپنی ساری زندگی پاکستان میں تعلیم پھیلانے کیلئے وقف کر کے عظیم انسان ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ان کو پاکستان اور برطانیہ کی جانب سے اعزازات سے نوازا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی کی جانب سے لاہور میں 12 اپریل کو میجر لینگ لینڈ کے اعزاز میں سالانہ ڈنر کی تقریب منعقد کرنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ وہ خود بھی اس تقریب میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔ تاہم ان کا ایک انتہائی ضروری کیس ان دنوں عدالت میں لگنے والا ہے۔ اگر یہ کیس ملتوی ہوگیا تو وہ ضرور اس تقریب میں شریک ہو کر میجر لینگ لینڈز کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ انہوں نے یہ تقریب منعقد کرانے کے سلسلے میں تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی کی چئیرمین مشتاق لاشاری کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی تنظیم نے 28 سال میں صرف چار ایوارڈز دیئے ہیں جن میں ان کا نام بھی شامل ہے اور یہ ان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ اب پانچواں ایوارڈ بھی ایک انتہائی منفرد شخصیت میجر لینگ لینڈز کو دیا جارہا ہے جو 67 برس سے پاکستان میں ہیں اور اس ملک کی خدمت کر رہے ہیں ۔ واضع رہے میجر لینگ لینڈ سے پرویز مشرف اور عمران خان سمیت پاکستان کے متعدد سیاسی رہنما مل کر انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کر چکے ہیں۔