مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
امن و محبت بھرے معاشرے پر یقین اور انسانیت کے احترام کا رشتہ سب مذاہب میں مشترک ہے
آکسفورڈ ... منہاج القرآن انٹر نیشنل کے چھ رکنی وفد نے علامہ محمد شاہد بابر کی قیادت میں ہارپر میموریل چرچ گریگ ہال سٹریٹ گلاسگو کا دورہ کیا۔ جہاں چرچ کے رہنمائوں نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں وفود میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مختلف رنگ و نسل کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ وفود نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مختلف مذاہب اور رنگ و نسل کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور روایتی رشتوں کو استوار رکھنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کے لیے ایسی ملاقاتوں اور تقریبات کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھنا چاہیے۔ رہ نمائوں کا کہنا تھا کہ تمام مذاہب اور کمیونٹیز امن و محبت بھرے معاشرے پر یقین رکھتی ہیں اور انسانیت کے احترام کا رشتہ سب سے منفرد ہے۔ اس رشتہ کو مضبوط تر بنانے کے لیے انتہا پسندی کے خول سے باہر آنا ہوگا اور ایک دوسرے کی مذہبی و ثقافتی تقریبات میں شامل ہونے کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی۔ منہاج القرآن کے وفد میں علامہ شاہد بابر کے علاوہ الشیخ محمد عباس، ڈاکٹر خالد محمود، محمد خالد خان، عثمان نذیر اور محمد وحید انجم شامل تھے۔ جبکہ کرسچن وفد میں کریگ ڈائپر، والٹر وائٹ لاء، ایلن سوانسن، روزی بک، نورمن پارڈلی، مورین ڈولان، محیپم بک، کیرن پارڈلی، اینڈی نٹاٹن شامل تھے۔ ملاقات کے بعد منہاج القرآن انٹر نیشنل کی جانب سے کرسچن وفد کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی نئی کتب کا تحفہ دیا گیا۔