مقبول خبریں
عبدالباسط ملک کے والدحاجی محمد بشیر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے ننگا ہو چکا ، اوورسیز کشمیری اصل سفیر ہیں: صدر آزاد کشمیر
ناٹنگھم ... کشمیر پر بھارتی قبضہ اب زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکے گا بھارت کا مکروہ چہرہ اب دنیا کے سامنے ننگا ہو چکا ہے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیریوں کو ہے اور انکی امنگوں کے خلاف کوئی بھی فیصلہ قابل قبول نہیں ہو گا۔ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے صدر حاجی محمد یعقوب خان نے ناٹنگھم میں اپنے اعزاز میں منقعدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ بیرون ممالک خاص کر برطانیہ میں مقیم کشمیری اور پاکستانی اپنے وطن کے سفیر ہیں اور ہمیں برطانیہ میں آباد اپنی کمیونٹی پر فخر ہے کہ جب بھی آزاد کشمیر یا پاکستان میں کوئی آفت آئی تو اس کمیونٹی نے اپنا ایک اہم کردار ادا کیا اور ہمیشہ اپنے وطن کی سلامتی کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کوئی سرحدی تنازعہ نہیں اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے بنیادی حق خود اختیاری کو تسلیم کیا ہوا ہے مگر بھارت نے گزشتہ سات دہائیوں سے کشمیر پر اپنا غاصبانہ قبضہ جمایا ہوا ہے اور کشمیریوں کے بنیادی تسلیم شدہ حق کو تسلیم کرنے کوتیار نہ ہوں ساتھ ہی بھارت نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی برادری سے کیے ہوئے اپنے وعدوں کی بھی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں اب دنیا بھارت کی چالوں میں نہیں آئے گی۔انھوں نے کہا کہ کشمیری جہاں بھی ہیں آپس میں مکمل تعاون کریں اور اپنے وطن کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔تقریب کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے ایک اہم وفد نے جن میں پی پی برطانیہ کے سکریٹری اطلاعات راجہ اشفاق اعظم ، ناٹنگھم برانچ کے صدر راجہ جاوید اقبال ، نائب صدر چوہدری آصف مقصود، پی وائی او کے سکریٹری اطلاعات سردار عدنان ارشاد شامل تھے نے بھی صدر سے الگ ملاقات کی اور مسلہ کشمیر ، پاکستان کے موجودہ حالات اور آزاد کشمیر میں سیاسی افراتفری پر بات کی جس پر صدر ریاست نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی تبدیلی فلحال آنیوالی نہیں پیپلز پارٹی کی حکومت ایک منتخب جمہوری حکومت ہے اور آزاد کشمیر کے عوام نے اسے منتخب کیا ہے ۔دریں اثنا ء برمنگھم سے بھی ایک وفد نے جن میں مرزا عارف،چوہدری ملاظم،خواجہ ذوالفقار، خواجہ عرفان،ملک شکیل شامل تھے نے صدر سے ناٹنگھم میں خصوصی ملاقات کی ۔جبکہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری مجید کے برطانیہ میں مشیر راجہ فضل الرحمان نے بھی پی پی برطانیہ کے وفد کے ساتھ صدر سے ملاقات کی۔تقریب میں ناٹں گھم کی جن اہم شخصیات نے خصوصی شرکت کی ان میں الطاف عباسی،خالد محمود خالق،سردار عمران رزاق، عمران کاشر، سردار شاہد شریف،عمران حمید،سردار طاہر سعید، اور دیگر شامل تھے ۔تقریب کے اختتام پر صدر ریاست کے برطانیہ میں کو آرڈینیٹر راجہ محمد ایوب خان نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر ریاست کی قیادت میں کشمیر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں اور ساتھ ہی کشمیری اپنے وطن کی آزادی کی جدوجہد کو بھی کبھی فراموش نہیں کر سکتے چونکہ ہمارا بنیادی مسلہہمارے وطن کی مکمل آزادی ہے اور جب تک ہمیں آزادی جیسی نعمت سے محروم رکھا جائے گا جنوبی ایشیا میں امن ک قیام بھی ممکن نہیں ہو گا اور ایک ایٹمی جنگ کا خطرہ ہمیشہ دنیا کی نصف سے زیادہ آبدی کے سر پر موجود رہیگا۔انھوں نے کہا کہ ببین الاقوامی برادری خاصکر برطانیہ اور یورپین یونین کو کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کھل کر حمایت کرنے چاہیے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ (رپورٹ و تصاویر: خواجہ کبیر احمد)