مقبول خبریں
سیریا ریلیف کی چیئر پرسن ڈاکٹر شمیلہ کی طرف سے چیرٹی بر نچ کا اہتمام ، کمیونٹی خواتین کی شرکت
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان مخالف کسی فلم میں آئندہ کام نہیں کروں گا،اوم پوری
لاہور... بالی وو ڈکے معروف اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ وہ آئندہ پاکستان مخالف کسی فلم میں کام نہیں کرینگے ، بھارت میں پاکستان مخالف فلمو ں کی پروڈکشن پرپابندی عائد ہونی چاہئے ، بھارتی حکومت سے درخواست کروں گاکہ وہ پاکستانی چینلزپرپابندی ختم کرے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی فائیوسٹارہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پراداکارہ دیویادتہ اوربرفی تھیٹرکے چیئرمین بدرخان بھی موجودتھے ۔اوم پوری کا کہناتھاکہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں۔انہیں یہاں سکیورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہیں آئی ۔ ہم یہاں محبت بانٹنے اور دوستی کے رشتوں کو مضبوط بنانے آئے ہیں، بھارت اور پاکستان کے شہری ایک دوسرے سے محبت بڑھانا چاہتے ہیں۔کچھ نالائق لوگوں کی وجہ سے پاکستان اوربھارت کے درمیان دوریاں پیداہورہی ہیں،کوشش ہونی چاہیے کہ انہیں پیاراور سختی سے سمجھایا جائے ۔اوم پوری نے کہا کہ کوئی مذہب آپس میں لڑنا نہیں سکھاتا ۔اوم پوری کاکہناتھا کہ بھارت واپس جاکراپنی حکومت سے گزارش کروں گا کہ وہ پاکستانی چینلزپرپابندی ختم کرے ۔اوم پوری کا کہنا تھاکہ بھارت میں پاکستان کے خلاف فلمیں نہیں بننی چاہئیں۔ماضی میں انہوں نے بھی ایک دوایسی فلموں میں کام کیاجس کاانہیں افسوس ہے اور وہ آج اعلان کرتے ہیں کہ آئندہ پاکستان مخالف فلم میں کام نہیں کرینگے ۔انکاکہناتھاکہ دونوں ممالک کے درمیان ویزہ کی شرائط نرم ہونی چاہئیں ۔اداکارہ دیویا دتہ کاکہناتھاکہ انکی خواہش تھی کہ وہ اپنی والدہ کولاہورلیکرآتیں ،مجھے لاہورآکربہت خوشی ہوئی ہے ۔دیویا دتہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم’’ ویر زار‘‘میں پاکستانی لڑکی کا کرداراداکیاتھا جس پر انہیں کا فی پذیرائی ملی ۔ اوم پوری کے ہمراہ کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔