مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
رنبیر کپورسے تعلق ٹوٹنے پر بہت روئی تھی ، دپیکا پڈوکون
ممبئی...بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے کسی کے ساتھ تعلق رکھنا بہت اہمیت رکھتا ہے اور وہ خود بھی کسی سے رشتہ قائم کرکے اپنے آپ کو مکمل سمجھتی ہیں۔ ایک انٹرویو میں دپیکا کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ کامیابی کا کوئی نسخہ ہوتا ہے اگر ایسا ہوتا تو ہر شخص اس پر عمل کرتا۔ دپیکا نے کہا کہ وہ نا صرف زندگی کے فیصلوں بلکہ فلموں کا انتخاب بھی دل کے کہنے پر کرتی ہیں۔دپیکا پڈوکون نے مزید کہا کہ ایک عورت ہونے کی حیثیت سے کسی کے ساتھ تعلق قائم کرنا ان کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے لیکن اس رشتے کا مثبت ہونا بھی بہت ضروری ہے ۔ اس سے نا صرف انکی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ یہ انہیں بہتر انسان بننے میں بھی مدد دیتا ہے ۔دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور سے انکا بہت گہرا جذباتی رشتہ تھا جب ہمارے درمیان یہ تعلق ٹوٹا تو وہ بہت روئیں جس کے بعد وہ نہیں چاہتیں کہ دوبارہ ان کا دل ٹوٹے ، اسلئے وہ کسی کے بارے میں بھی کوئی فیصلہ کرتے وقت جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں، کسی سے بھی تعلق استوار کرنے سے قبل اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنا بہت ضروری سمجھتی ہوں۔