مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی اداکار اوم پوری اور اداکارہ دیویا دتہ پاکستان پہنچ گئے
لاہور…بھارتی اداکاراوم پوری اور اداکارہ دیویا دتہ واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں،دونوں اداکارایک اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گے۔ اوم پوری کو کون نہیں جانتا۔ بھارتی فلموں کے جانے مانے اداکار،چار دہائیاں بیت گئیں فلم بینوں کو اوم پوری کا کمال دیکھتے۔ کبھی وہ پولیس والے کے روپ میں نظر آئے تو کبھی چور کے۔ کہیں ولن کا کردار نبھایا تو کبھی کامیڈی رول بھی ایسا کیا کہ دیکھنے والا ہنس ہنس کے لوٹ پوٹ ہو جائے اور تو اور اس زمانے میں جب بھارتی اداکاروں کو ہالی ووڈ فلموں میں کوئی گھاس نہیں ڈالتا تھا، اوم پوری نے امریکی اور برطانوی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے اور عالمی سطح پر بھی کئی ایوارڈ اپنے نام کیے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی آشا آگے بڑھانے بھارت کے اداکار اوم پوری ساتھی اداکارہ دیویا دتہ کے ساتھ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے، جہاں وہ ایک اسٹیج ڈرامے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اس موقع پر اوم پوری کا کہنا تھا انہیں لاہور دیکھنے کی بڑی خواہش تھی جو آج پوری ہو گئی ۔ اوم پوری کا کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کے ساتھ ساتھ پاکستانی فلمیں بھی سرحد پار خوب مقبول ہیں۔دیویا دتہ نے کہا کہ لاہور کے بارے میں بہت سنا تھا آج دیکھنے کا موقع بھی مل گیا۔ اس موقع پر واہگہ بارڈر سے گلوکار ہنس راج ہنس بھی واپس بھارت روانہ ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے بہت اچھی یادیں لے جا رہے ہیں ۔