مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
لندن کی جامع مسجد بلگریو روڈ میں مرحوم حاجی عبد الرزاق کی روح کے ایصال ثواب کیلئے تقریب
لندن ... برطانیہ میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی جانب سے اے آر وائی کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے محافل کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ پاکستان میں مرحوم کی آخری رسومات کی ادائگی کے بعد جب انکے لواحقین اور ادارے کے اعلی حکام واپس برطانیہ پہنچے تو یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر اور ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز کے چیئرمین سید قمر رضا کی جانب سے جامع مسجد بلگریو روڈ میں قرآن خوانی کی محفل سجائی گئی جس میں سابق میئر والتھم فاریسٹ کونسلر لیاقت علی چوہدری، میئر والتھم فاریسٹ کونسلت ندیم علی، ریڈبرج بارو کونسل کے کمیونٹی رہنما کونسلر محبوب چوہدری، مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل اور پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر اور اے آر وائی کت چیف آپریٹنگ آفیسر فیاض غفور سمیت متعدد کمیونٹی رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا جمشید سعیدی نے مرحوم کی امت اسلامیہ کیلئے خدمات کو اجاگر کیا ور انکی بخشش کی دعا کی۔ (رپورٹ: اکرم عابد)