مقبول خبریں
نائجیریا کمیونٹی ایسوسی ایشن کا میئر چیئرٹی فنڈریزنگ ڈنر کا اہتمام ،مئیر کونسلر محمد زمان کی خصوصی شرکت
بریگزیٹ بحران :کنزرویٹو پارٹی کی تین خواتین ممبر کی آزاد گروپ میں شمولیت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
میں روشنی سے اندھیرے میں بات کرتا ہوں!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حجاب مذہبی نہیں عورت کی تقدیس کا معاملہ ہے اسپر پابندی کی قائل نہیں: بیرونس وارثی
بریڈ فورڈ... عورتوں کے حجاب پر پابندی کے خلاف ہوں انہیں حق ہونا چاہیئے کہ وہ چاہیں تو حجاب کرسکیں کیونکہ یہ اسکی تسلی اور تقدس کا معاملہ ہے۔ نقاب پر پابندی کے معاملے میں کسی بھی پارٹی یا حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتی۔ ان خیالات کا اظہار سینئر برٹش منسٹر بیرونس سعیدہ وارثی نے خدمت سنٹر بریڈفورڈ میں مساجد کونسل کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ بیرونس وارثی سنٹر میں پہنچیں تو محمد رفیق سہگل، راجہ نجابت حسین، محمد سلیم اور محمد عباس سمیت دیگر انتظامیہ نے انکا استقبال کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر نے مزید کہا کہ حجاب کا معاملہ میرے نزدیک محض مذہبی مسئلہ نہیں بلکہ کسی بھی عورت کے ذہنی اطمینان اور تقدیس کا مسئلہ ہے جس پر اسے فیصلے کا مکمل اختیار ہونا چاہیئے۔ چونکہ وہ بھی معاشرے کا حصہ ہے اسلیئے اسے اسکا پورا پورا حق ملنا اشد ضروری ہے۔ بیرونس وارثی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکی ہی پارٹی کے دو رہنمائوں فلپ ہولوبارن ایم پی اور فلپ ڈیوائس ایم پی نے اسکی مخالفت کی ہے تو وہ انکی ذاتی رائے ہو سکتی ہے مگر ٹوری پارٹی کی یہ پالیسی بالکل نہیں ہے۔ آپریشن ٹروجن کے بارے انکا کہنا تھا کہ انہیں اس کی تفصیل کا علم نہیں تاہم یہ بات طے شدہ ہے کہ ٹوری پارٹی کی تعلیمی پالیسی بڑی واضع ہے۔ ہم کبھی بھی اس امر کی اجازت نہیں دیں گے کی تعلیم کی آڑ میں کسی قسم کی انتہا پسندی بچوں کے ذہنوں میں ٹھونسی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے اور محکمہ اس پر پوری نظر رکھے ہوئے ہے لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ ہم والدین کو بچوں کی تعلیم سے دور رکھنے کے خواہشمند ہیں ابہیں پورا حق حاصل ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم بارے پوری پوری آگاہی رکھیں۔ بیرونس وارثی برطانوی حکومت کی پہلی مسلمان خاتون وزیر ہیں انکے پاس کمیونیٹیز اور فیتھ منسٹری کا قلمدان ہے اس حوالے سے وہ ملک بھر میں موجود کمیونیٹیز سے ملاقاتیں کر رہی ہیں انکا بریڈ فورڈ میں خدمت سنٹر کا یہ دورہ بھی اس حوالے سے تھا۔ (رپورٹ: فیاض بشیر، بیوروچیف گریٹر مانچسٹر)