مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سیدہ بی بی زینب اورحضرت خالد بن ولیدکے مزار پر حملہ بد ترین المیہ ہے: منہاج القرآن انٹرنیشنل
لوٹن... منہاج القرآن انٹرنیشنل نے سیدہ بی بی زینب اور صحابی رسول حضرت خالد بن ولیدکے مزار پر حملہ کو بد ترین المیہ قرارد یتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ منہاج القرآن برطانیہ کے صدر الشیخ محمد افضل سعیدی، سیکرٹری جنرل سید علی عباس بخاری، منہاج ویمن لیگ برطانیہ کی صدر فاطمہ مشہدی سمیت نیشنل ایگزیکٹو کے تمام اراکین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اس مذموم عمل نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ۔برطانوی پارلیمنٹ میں مسلمان اراکین اس مسئلہ کو نہ صرف پارلیمنٹ میں اٹھائیں بلکہ وزارت خارجہ کو مجبور کریں کے وہ اس واقعہ کے خلاف قرار داد مذمت پاس کروائیں۔ منہاج القرآن کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کے ذریعے اس بات کو یقینی بنوائے کہ شام سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات اور قابل احترام ہستیوں کے مزارات کی توہین اور جسارت کے عمل کو روکا جائے ۔مرکزی جامع مسجد آکسفورڈ کے خطیب علامہ منیر احمد چشتی نے بھی شام میں سیدہ بی بی زینب اور صحابی رسول حضرت خالد بن ولید کے مزارات پر حملہ کی جسارت پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس مذموم عمل کو نا قابل معافی جرم قرار دیا ہے۔ اپنے اخباری بیان میں علامہ منیر چشتی کا کہنا تھا کہ شر پسند عناصر اپنے سیاسی اور دنیاوی مقاصد کے لیے نیک ہستیوں کے مزارات کی بے حرمتی سے باز رہیں۔