مقبول خبریں
دار المنور گمگول شریف سنٹر راچڈیل میں جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالہ سےمحفل کا انعقاد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
برٹش کشمیریوں کی مسلسل محنت سے آزادی کی منزل قریب تر ہو رہی ہے:تحریک حق خود ارادیت
برمنگھم ...ویسٹ مڈ لینڈ میں بھی جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ نے کشمیر پٹیشن کی دستخطی مہم کا آغاز کر دیا یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر گروپ کی سابق چیئرپرسن لیزلن اور ویسٹ مڈ لینڈ کے لبرل ڈیمو کریٹ ممبر یورپی پارلیمنٹ فل بیٹسن کے دستخطوں اور برٹش کشمیری وویمن کونسل یو کے کی دعوت پر برمنگھم کے لیبر یورپی امیدوار کونسلر عنصر علی خان ، کونسلر وسیم ظفر ، کونسلر اخلاق ، کونسلر مریم خان سمیت ایک سو سے زائد خواتین اور سماجی رہنمائوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کیلئے کشمیری مہم میں بھر پور معاونت کرنے کا عزم کا اظہار کیا ۔ جموں و کشمیر تحریک خودارادیت یورپ کی ایماء پر برمنگھم کی خواتین کونسلروں اور برٹش کشمیری وویمن کونسل کی کاوشوں سے حسنات کالج کے کمیونٹی ہال میں برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ ، حکومت ، یورپی امیدواروں اور برطانوی سیاسی جماعتوں میں کشمیر پالیسی بنوانے کیلئے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت کونسل کی چیئرپرسن رعنا شمع نذیر نے کی جبکہ انکی معاونت لیبر پارٹی کی سابق کونسلر اور برمنگھم کی ممتاز سماجی خاتون نجمہ حفیظ نے کی ۔ برطانیہ کی تینوں سیاسی پارٹیوں کے ارکان ، تحریک کے سرپرست اور وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان ، چیئرمین راجہ نجابت حسین ، یاکشائر ریجن کے چیئرمین چوہدری محمد اکرم ، پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد منظور ، کاروباری شخصیات ملک نذیر اعوان ، محمد اقبال مغل اور سابق کونسلر ، راجہ شوکت علی ، سابق کونسلر صفدر میر ، خواجہ نثار احمد ، خواتین رہنمائوں شمیم محمود چیئرپرسن جنت الفردوس ٹرسٹ کے چیئرمین اطہر صدیقی ، شاہین لطیف ، گل رعنا ، سمرینا الٰہی ، رضوانہ بی بی ، طاہرہ مرزا ، شمیم حسین ، رباب اسلام ، ریاض احمد ، جمیل لون ، دائود میکائیل ، فرخ اقبال ، ارم رشید سمیت لبرل اور لیبر پارٹی کے انگریز کونسلروں نے بھی شرکت کی ، جموں و کشمیر کے عوام کو آزادی دلانے ، ریاستی تشخص کی بحالی ، برٹش کشمیریوں کو متحرک کرنے ، بھارتی حکمرانوں کی طرف سے کنٹرول لائن پر دیوار بندی اور برطانوی و یورپی پارلیمنٹ کے علاوہ ہائوس آف لارڈز میں مسئلہ کشمیر پر بحث کروانے کیلئے تحریک حق خودارادیت یورپ کی مختل شہروں میں تقریبات منعقد کرانے اور سیاسی جماعتوں میں مسئلہ کشمیر کو منشور میں شامل کرانے کیلئے شہر شہر جا کر تحریک کے عہدیداروں سے جدوجہد پر اسی سلسلے کی اہم کڑی کی تقریب سے کشمیر گروپ کی سابق چیئرپرسن لیزلن سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ نے اپنے جذباتی انداز میں 1989ءسے لیکر گزشتہ دو سال تک کی کشمیر کے بارے میں اپنی سرگرمیوں اور انسانی حقوق کے حوالے سے کاوشوں کا تفصیلاً ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ اور بھر یورپی پارلیمنٹ کے علاوہ آزاد کشمیر کا دورہ کرکے مسئلہ کشمیر کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کی ہے اور راچڈیل اور ویسٹ مڈ لینڈ کے لوگوں کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی بھی نمائندگی کی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی بے حسی برقرار ہے مگر کشمیریوں کو مایوس نہیں ہونا چاہئے آج راجہ نجابت حسین اور انکے ساتھیوں نے اپنی تحریک کو نئی نسل کے ذریعے یہاں ایوانوں میں لے جانے کا فیصلہ کرکے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے میری پارٹی کے ارکان دونوں ایوانوں میں انکی بھر پور معانت کرینگے ۔ انہوں نے برٹش کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ اس کشمیر پٹیشن اور دیگر طریقوں سے برطانوی اور یورپی سیاستدانوں کو مسلسل مسئلہ کشمیر کی طر ف توجہ دلاتے رہیں تو وہ وقت بھی دور نہیں جب کشمیریوں کو بھی آزادی نصیب ہو گی ۔ ویسٹ مڈ لینڈ سے لیبر پارٹی کے یورپی ممبر پارلیمنٹ فل بیٹسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارتی افواج کے مظالم پر انہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے اور وہ کشمیر پٹیشن کی مناسبت سے تحریک کے ساتھ یورپی پارلیمنٹ میں بھی تعاون کرینگے ۔ لیبر پارٹی کے ویسٹ مڈ لینڈ سے یورپی پارلیمنٹ کے امیدوار کونسلر عنصر علی نے کہا کہ برطانوی حکومت بھارت کے ساتھ تجارت اور معاہدوں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرانے سے مشروط کرے اور برطانوی وزیر اعظم اپنے تجارت دوروں میں بھارتی حکمرانوں سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے برٹش کشمیریوں کے جذبات سے آگاہ کریں ۔ نوجوان کونسلر اور لیبر پارٹی کے سرگرم رہنما کونسلر وسیم ظفر جے پی نے کشمیر پٹیشن کو عام کرنے ، ممبران پارلیمنٹ سے رابطوں میں تعاون اور سیاسی پارٹیوں میں کشمیر پر پالیسی بنوانے کیلئے جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا اور خصوصی طور پر تحریک میں خواتین کے متحرک کردار پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنے بھر پور تعاون کا بھی یقین دلایا ۔ لیبر کونسلر اخلاق حسین نے کہا کہ وہ برمنگھم کونسل کے دیگر ارکان سے ملکر اس مہم کو کامیاب کروانے کیلئے جدوجہد کرینگے ۔ اس سے قبل تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے تفصیل سے تحریکی جدوجہد اور کشمیر پٹیشن کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے برٹش کشمیری وویمن کونسل کے چیئرپرسن رعنا شمع نذیر ، بیگم نجمہ حفیظ اور دیگر خواتین کا تقریب منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جہاں کشمیری پاکستانی اور دیگر لوگ کشمیر پٹیشن پر دستخط کرکے برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کو ممکن بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں وہیں برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹی کشمیر گروپ کے تمام عہدیدار بھی ہماری معاونت کر رہے ہیں تا کہ اس بحث کو جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے ۔ ممتاز سماجی رہنما اور سابق کونسلر نجمہ حفیظ نے اپنے خطاب میں جہاں تحریک کی لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کیا وہاں برٹش کشمیری اور پاکستانی خواتین کی طرف سے تحریک میں فعال ہو کر ہر ایوان میں موثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعلان کیا ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں عورتوں ، بچوں ، نوجوانوں اور بوڑھوں پر مظالم بند کرنے اور انکے خلاف آواز بلند کرنے کا بھی مطالبہ کیا ، کشمیری برٹش وویمن کونسل یو کے کی چیئرپرسن رعنا شمع نذیر نے تمام شرکاء کی شرکت اور برمنگھم میں تقریب کو کامیاب کرنے پر تمام مکاتب فکر ، سیاسی و سماجی رہنمائوں کو خوش آمدید بھی کہا اور کہا کہ اب کشمیری خواتین اپنے وطن کی آزادی اور اسکے عوام کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے سرگرم ہو چکی ہیں اور ہر شہر ، قصبے اور حلقے میں جا کر نہ صرف کشمیر پٹیشن پر دستخط لیں گی بلکہ ممبران پارلیمنٹ کو برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ میں بھی مسلسل دودے کرکے لابی کرینگی ۔ تقریب سے حماد بوستان ، حسنات کالج کے ڈاکٹر چیمہ اور متعدد دیگر ارکان بھی کشمیری تحریک میں معاونت کرنے کا وعدہ کیا جبکہ اس موقع پر تحریک حق خودارادیت یورپ کی طرف سے لیزلن سابق چیئرپرسن ، فل بیٹسن ایم ای پی اور راجہ گاڈسیف ایم پی کیلئے کشمیر ایوارڈ بھی دیئے گئے جو بالترتیب نجمہ حفیظ ، کونسلر وسیم ظفر اور تحریک کے یاکشائر سے چیئرمین چوہدری محمد اکرم نے دیگر ارکان پارلیمنٹ کی خدمات کو سراہا ۔